
- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Shab E Qadr - Article No. 1042

شب قدر - تحریر نمبر 1042
رمضان المبارک کی نورانی آغوش میں پوشیدہ نزول رحمت کی رات اس کا ثواب پچھلی امتوں کی ہزار ماہ کی عبادت سے زیادہ ہے
ہفتہ 2 جولائی 2016
لیلة القدر رمضان المبارک کی نورانی آغوش میں پوشیدہ لہلہاتی جگمگاتی نورانیت سے منور روحانیت سے معطر وبابرکت رات ہے جسے خود خالق کائنات نے لیلة القدر فرمایا کہ یہ شرف وبرکت والی رات ہے۔
اسی شب مبارک میں کلام الہٰی کے نزول کی ابتداء ہوئی اسی شب میں یہ کلام لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر اتارا گیا۔ جبکہ کل قرآن مجید کو رسول کریم ﷺ پر رفتہ رفتہ حسب مصلحت خداوندی تقریباََ 23سال کے عرصہ میں نازل کیاگیا۔ سب سے پہلی وحی رسول اللہﷺ پر اسی ماہ مبارک یعنی رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی کسی طاقت رات میں نازل ہوئی وہ بھی انہی طاق راتوں میں سے کوئی برکت والی رات ہے۔ لہٰذا آیہ کریم صاف ارشاد فرمارہی ہے کہ یہ رات معمولی رات نہیں بلکہ وہ رات ہے جس میں کلام ربانی کے نزول کی ابتداء ہوئی۔
(جاری ہے)
خطبات عرب خصوصاََ قرآن مجید کے اسلوب بلاغت کے مطابق زیادہ شوق پیداکرنے کے لئے سوال قائم کیا جارہا ہے۔ پھر خود ہی اس کا جواب مرحمت ہوتا ہے اور جواب میں لیلة القدر کو دہرانا محض اس کی اہمیت وعظمت کے اظہار کے لئے چنانچہ جواب دیاگیا” یہ شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
یعنی اجرعبادت اور ثواب طاعت کے اعتباد سے اس ایک رات کاعمل خیراور کار طاعت وثواب اور بندگی رب الارباب ایسے ہزار مہینوں کے عمل خیروطاعت سے افضل وبہتر ہے جس میں شب قدر شمار نہ ہو۔ حدیث شریف میں ہے کہ نبی کریم نو مجسم ﷺ نے گزشتہ امتوں کے ایک طاعت گزار بندہٴ مومن کاذکر فرمایا وہ تمام رات عبادت میں گزارتا تھااور رتمام دن جہاد میں مصروف رہتا تھا ۔ اس بندہٴ مومن نے اسی طرح ہزار مہینے بسر کئے۔ مسلمانوں کو اس پر تعجب بھی ہوا اور اس کی عبادت وریاضت پرشک بھی آیا اس پریہ سورہٴ مبارکہ نازل ہوئی اور مسلمانوں کو شب قدر مرحمت فرمائی گئی جو اجروثواب کے اعتبار سے ایک ہزار کے مسلسل امور طاعت سے کہیں افضل وبہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ کااپنے جیب پر کرم بالائے کرم ہے کہ آپ کے امتی شب قدر صرف ایک رات طاعت وعبادت میں گزاریں اور ان کا ثواب پچھلی امت کے ہزار ماہ عبادت کرنے والے افراد سے کہیں زیادہ ہے۔
عبادتوں کاثواب یوں ہی معمولا کیا کم ہوتا ہے لیکن جب یہ رات نزول قرآن کی سالگرہ والی رات آتی ہے تو اجر بھی بڑھ کر ہزارگنا ہوجاتا ہے ۔ حساب سے ہزار مہینوں کے تقریباََ 83سال ہوتے ہیں لیکن یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مراواس سے کوئی عدمعین نہ ہوبلکہ محاورہٴ عرب کے مطابق کہ وہ کسی بڑی تعداد کاتصور دلانے کے لئے ہزار لفظ بولتے تھے۔ محض تکثیر عدمراد ہوتو اس صورت میں مطلب یہ ہوا کہ اس ایک رات میں عمل خیر کاثواب اتنا کثیر درکثیر ہے کہ تم اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ اس میں فرشتے اور جبریل اترتے ہیں۔ آیہ کریمہ میں ملائکہ سے مراد ملائکہ رحمت ہیں اور الروح سے مراد روح الامین یعنی فرشتہ اعظم حضرت جبرائیل ہیں۔ نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ جب شب قدر آتی ہے تو جبرائیل فرشتوں کے ایک جم غفیر کے ساتھ زمین پرآتے ہیں اور یہ گروہ ملائکہ پر اس بندہٴ مومن کو جوکھڑا ہے یا بیٹھا اور ذکر الہٰی میں مشغول ہوتا ہے سب کو سلام کرتے ہیں اور ان کے حق میں دعائے مغفرت اور التجائے رحمت کرتے ہیں۔
ایک دوسری روایت میں یہ بھی آیا ہے کہ وہ ان سے مصافحہ بھی کرتے ہیں۔ جبکہ صوفیائے کرام سے اس کی علامت یہ منقول ہے کہ اس بندہٴ عبادت گزار کے بدن پر رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اور دل ایک عجیب سی کیفیت میں سرشار ہوجاتا ہے ۔ اپنے رب کے حکم سے ہرکام کیلئے۔
یعنی ملائکہ رحمت ومغفرت اور حضرت جبرائیل کایہ نزول ازخود نہین ہوتا بلکہ تمام ترامرالہٰی کی تعمیل میں ہوتا ہے۔ انہیں حکم دیاجاتا ہے کہ زمین کے اطراف واکناف میں اس کے مشارق ومغارب میں پھیل کر میرے محبوب ﷺ کے امتیوں کی زیارت کرو انہیں سلامتی وعافیت کی خوشخبریاں پہنچاؤ اور نوید رحمت سناؤ ان سے سے مصافحہ کروان کے حق میں دعائے عفووعافیت اور التجائے بخشش ومغفرت کرو جویاد الہٰی میں مصروف رحمت حق سے لولگائے بیٹھا ہے۔ وہ سلامتی ہے صبح چمکنے تک۔
یعنی شب قدر میں نازل ہونے والی رحمتیں اور برکتیں اوریہ روح پرور اور ایمان افروزکیفیتیں رات کسی خاص حصے کے ساتھ مخصوص نہیں بلکہ رات بھر صبح کے طلوع ہونے تک برابر جاری وساری رہتی ہیں۔ ساری رات رحمت باری پکار پکار کراپنے بندوں کو بلاتی اور گوہر مقصود سے ان کے دامن بھرنا چاہتی ہے۔
Browse More Islamic Articles In Urdu

ام المومنین حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا
ummul momineen hazrat umm habiba bint abu sufyan RA

ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA

اسلام کا تیسرا اہم رکن زکوٰة
Islam Ka Teesra Ehem Rukan Zakat

شب قدر۔ فضائل مسائل
Shab e Qadar - Fazail Masail

رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat

جابر ابن حیان
Jabir ibn Hayyan

شب برات کی عظمت وفضیلت
Shab e Barat Ki Azmat O Fazeelat

شعبان المعظم استقبال رمضان کا مہینہ
Shaban Al Muazzam

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی شادی
Hazrat Fatima RA Ki Shaadi

زکوۃ ادا نہ کرنے کا گناہ
Zakat Ada Naa Karne Ka Gunah

سورۂ اخلاص کا اجر وثواب
Sorah Ikhlas ka Ajar o Sawab

میرے آقا ﷺ کا جانثار ساتھی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
Meere Aaqa SAW Ka Jan Nisar Saathi