Open Menu

Surah Rehman Ke Fazail Aur Fawaid - Article No. 2326

Surah Rehman Ke Fazail Aur Fawaid

سورہ رحمن کے فضائل اور فوائد - تحریر نمبر 2326

بلا شبہ قرآن حکیم کے ایک ایک حرم میں شفا ہے۔ خود ذاتِ باری تعالیٰ نے قرآن پا ک کو ہر مرض کے لئے فا قہ قرار دیا ہے اور قران شریف کی تلاوت کرنے اور سننے کے نتیجے میں اب تک ان گنت انسان مہلک امراض سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔

بدھ 5 ستمبر 2018

بلا شبہ قرآن حکیم کے ایک ایک حرم میں شفا ہے۔ خود ذاتِ باری تعالیٰ نے قرآن پا ک کو ہر مرض کے لئے فا قہ قرار دیا ہے اور قران شریف کی تلاوت کرنے اور سننے کے نتیجے میں اب تک ان گنت انسان مہلک امراض سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔ یوں تو دنیا بھر کے سائنس داں اپنے تجربات کی روشنی میں قرآن حکیم میں بیان کیے گئے حقائق کے سامنے سرِ تسلیم خم کر چکے ہیں، لیکن خاص طور پر قرآن پا ک کی سورہٴ رحمٰن سائنس دانوں ، ماہر ینِ طب اور معالجین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس میں پوشیدہ شفایابی کی طاقت نے تحقیق کے نئے دروازے وا کر دیے ہیں۔

ماہرینِ طب نے ملک امراض میں مبتلا مریضوں کو سات دن تک سورہٴ رحمٰن سے علاج کرانے کی تجویز دیتے ہوئے اس طریقِ علاج کو تما م اسپتالوں میں رائج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سورہٴ رحمٰن کے انسانی دماغ ، خلیات او بیکٹیریاپر بہت گہرے اثرات پڑتے ہیں۔ سرطان سمیت دیگر ملک امراض میں مبتلا مریضوں کی سورہٴ رحمٰن سے شفایابی کے زبر دست نتائج سامنے آرہے ہیں۔


مریضوں کے اہلِ خانہ کو چاہیے کہ وہ انھیں صبح، دوپہر اورشام کے وقت سات دن تک سورہٴ رحمٰن کی تلاوت سنوائیں اور پانی پر دم کر کے انھیں پلائیں، انشا اللہ شفائے کاملہ عاجلہ نصیب ہو گی۔ ہر بار تلاوت سنوانے کے بعد اہل خانہ مریضوں سے درخواست کریں کہ وہ اُن افراد کو صدقِ دل سے معاف کر دیں، جنھوں نے ان کا دل دکھایا ہو یا پریشان کیاہو۔
وہ اپنے دلوں سے کدورت اور نفرت کے جذبات کو نکال پھینکیں۔ ایسے کرنے سے انھیں اپنے باطن میں ایک خوش گوار تبدیلی کا احساس ہوگا، وہ خود کو بہت بہتر محسوس کرنے لگیں گے ور ان کی بیماری کی شدت کم ہونے لگے گی۔
جہاں میڈیکل سائنس ناکام ہو جاتی ہے، وہاں قرآن مجید فرقانِ حمید دنیا کو اپنے معجزات دکھاتا ہے۔ علاج کروانے کے ساتھ سورہٴ رحمٰن کی تلاوت سُننے اور دم کیا ہوا پانی پینے سے صحب یابی کے عمل میں تیزی پیدا ہو جاتی ہے۔
سورہٴ رحمٰن کی تلاوت کی وجہ سے ماضی کے مقابلے میں مہلک امراض میں مبتلا مریضوں کی شرح اموات میں کمی واقع ہو رہی ہے اور لا علاج مریضوں کی شفایابی کا تناسب بڑھ رہا ہے۔ کسی بھی مہلک مرض میں گرفتار مریض کو علاج معالجہ ہر گز ترک نہیں کرنا چاہیئے۔ سورہٴ رحمٰن انسانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم تحفہ ہے۔ قرآن کریم کا ہر حرف خیرو برکت اور شفایابی کی لہروں پر مشتمل ہے۔
یہ لہریں جب پانی میں جذب ہو کر جسم میں داخل ہوتی ہیں تو اپنے خاص اثرات مرتب کرتی ہیں اور اس طرح بیماری رفتہ رفتہ دم توڑنے لگتی ہے۔ برطانیہ کے ایک سرجن پروفیسر ڈاکٹر بیلمی نے بھی انتہا ئی نگہد اشت کے شعبے(آئی سی یو) میں ز یرِ علاج مریضوں کے لئے سورہٴ رحمٰن کی تلاوت کا اہتمام کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روزانہ تلاوت سُننے کی وجہ سے مریضوں کی شرح اموات میں ماضی کے مقابلے میں کئی گنا کمی واقع ہوئی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر بیلمی کچھ عرصہ سعودی عرب میں بھی مقیم رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طارق جو سالماتی حیاتیات کے شعبے کے سربراہ ہیں، انھوں نے بتایا کہ دماغ ہی شفایابی کے اشارے جسم کو بھیجتا ہے۔ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں مریض تو بے ہوش ہوتا ہے ، لیکن اس کا دماغ سورہٴ رحمٰن کے اشارے وصول کر رہا ہوتا ہے۔
مذکورہ بالا واقعات میں عہدِ جدید کے تعلیم یافتہ ، خاص طور پر مادّہ پر ست افراد کے لئے ایک بہت بڑا سبق اور فکری پیغام پہنچا ہے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu