Open Menu

Syedna Abu Hamid Sa Idda R.a Ka Aqeeda - Article No. 1660

Syedna Abu Hamid Sa Idda R.a Ka Aqeeda

سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کا عقیدہ - تحریر نمبر 1660

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:آج رات سخت آندھی آئے گی تم سے کوئی شخص کھڑا نہ رہے جس شخص کے پاس اونٹ ہوں وہ اس کو رسی کے ساتھ مضبوطی سے باندھ دے پھر سخت آندھی آئی ایک شخص کھڑا ہوا تو ہوا اس کو اراکرلے گئی

پیر 12 فروری 2018

رات کو سخت آندھی آئے گی:
سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول پاکﷺ کے ساتھ غزوہ تبوک میں گئے تو وادی القریٰ میں ایک عورت کے باغ میں پہنچے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا اس باغ کے پھلوں کا اندازہ لگاﺅ ہم نے اور رسول پاکﷺ نے دس اوسق (ساٹھ من)کا اندازہ لگایا۔

(جاری ہے)

آپﷺ نے اس عورت سے فرمایا اس تعداد کو یاد رکھنا یہاں تک کہ ہم تمہارے پاس لوٹ آئیں انشاءاللہ پھر ہم چل پڑے اور تبوک پہنچ گئے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:آج رات سخت آندھی آئے گی تم سے کوئی شخص کھڑا نہ رہے جس شخص کے پاس اونٹ ہوں وہ اس کو رسی کے ساتھ مضبوطی سے باندھ دے پھر سخت آندھی آئی ایک شخص کھڑا ہوا تو ہوا اس کو اراکرلے گئی اور طے کے دو پہاڑوں کے درمیان گرادیا پھر ہم واپس ہوئے اور وادی قریٰ میں پہنچے،تو رسول اللہﷺ نے اس کے باغ کے متعلق پوچھا کہ کتنا پھل ہوا تو اس نے عرض کیا دس اوسق(ساٹھ من)،
عقیدہ:
نبی پاکﷺ کو غیب کا علم ہے تب ہی فرمایا:آج رات سخت آدھی آئے گی چنانچہ ایسا ہی ہوا،نیز آپﷺ نے باغ کے پھلوں کے وزن کے متعلق فرمایا ساٹھ من دس اوسق ہوں گے تو ماپنے پر اتنا ہی ہوا اس سے بھی آپﷺ کا علم غیب اظہر من الشمس ہے چنانچہ نبی کریمﷺ کے علم غیب کا انکار بے دینی اور قرآن و حدیث کی مخالفت کے سوا اور کچھ نہیں اللہ تعالیٰ محفوظ رکھ۔

آمین

Browse More Islamic Articles In Urdu