Open Menu

Syedna Abu Zar Ghaffari R.A Ky Akaid - Article No. 1482

Syedna Abu Zar Ghaffari R.A Ky Akaid

سیدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کے عقائد - تحریر نمبر 1482

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا آپﷺ کو کیسے اور کب یقین ہوا کہ میں اللہ تعالیٰ کا نبی ہوں تو آپﷺ نے فرمایااے ابوذر!میں مکہ مکرمہ کی ایک وادی میں تھا

منگل 23 جنوری 2018

ساری کائنات سے افضل و اعلیٰ
دو فرشتے آئے ایک زمین پر اترآیا مگر دوسرا زمین و آسمان کے درمیان ہی رہا ان میں سے ایک بولا کیا وہ یہ ہی ہیں؟دوسرے نے کہا ہاں !ایک فرشتے نے کہا ان کا ایک مرد کے ساتھ وزن کرو جب میرا ایک مرد کے ساتھ وزن کیا گیا تو میں وزنی نکلا پھر اس فرشتہ نے کہا اب اس کا دس مردوں کے ساتھ وزن کرو جب میرا دس مردوں کے ساتھ وزن کیا گیا تو بھی میں وزنی نکلا پھر فرشتہ نے کہا آپ کو سو مردوں کے ساتھ وزن کرو جب میرا وزن سو مردکے ساتھ کیا گیا تو بھی میں وزنی نکلا پھر فرشتہ نے کہا اب ان کا ایک ہزار مرد کے ساتھ وزن کرو جب میرا ہزار مرد کے ساتھ وزن کیا گیا تو میں وزنی نکلا بلکہ وہ فرشتے بھی دیکھ کر خوش ہوگئے آخر کار اس اوپر والے فرشتے نے کہا اب وزن کرنا چھوڑ دو کیونکہ اگر تو ساری امت کے ساتھ بھی وزن کرے تو پھر بھی یہ وزنی ہوں گے۔

(جاری ہے)


عقیدہ:
نبی پاکﷺ ساری کائنات سے افضل و اعلیٰ ہیں آپ کے برابر کوئی بھی نہیں جو لوگ مثلیت کا دعویٰ کرتے ہیں وہ صریحا باطل عقیدہ پر ہیں۔
”دہر میں سے تو بڑا تجھ سے بڑی خدا کی ذات“
”قائم ہے تیری ذات سے سارا نظام کائنات“
مصر فتح کرنے کی خبر:
سیدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
تم مصر کو فتح کرو گے اور یہ وہ شہر ہے جہاں قیراط کا سکہ چلتا ہے جب تم مصر کو فتح کرو تو اسکے باشندوں سے اچھا سلوک کرنا۔

عقیدہ:
نبی پاکﷺ نے صحابہ کرام علیہم الرضوان کو وقوع پذیر ہونے والے واقعات اور حالات کی خبریں دی ہیں مگر صحابہ کرام علیہم الرضوان نے کبھی بھی نبی پاکﷺ کی بارگاہ میں یہ سوال نہیں کیا کہ آپﷺ مستقبل کی خبریں کیسے دے سکتے ہیں جب کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ کل کیا ہوگا اس کا علم میرے سواکسی کو نہیں جب کہ صحابہ کرام قرآن پاک کو بہت زیادہ جانتے اورسمجھتے تھے صحابہ کرام کا عقیدہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے جو اپنے علم کافرمایا ہے وہ ذاتی علم کے متعلق ہے کہ ذاتی طور پر میرے سوا کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہوگا ہم اہل سنت و جماعت کا بھی وہی عقیدہ ہے جو صحابہ کرام علیہم الرضوان کا ہے نبی پاک ﷺ کا علم عطائی ہے نہ کہ ذاتی۔

اُمت کے اعمال حضورﷺ کے سامنے پیش ہونا:
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی پاکﷺ نے فرمایا:
”مجھ پر میری امت کے اچھے اوربرے اعمال پیش کئے جاتے ہیں“
عقیدہ:
نبی پاکﷺ پر امت کے اچھے اوربرے اعمال پیش کئے جاتے ہیں اور آپ ان کو جانتے ہیں۔

Browse More Islamic Articles In Urdu