- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Tawakkul Aur Shukr Ki Fazeelat - Article No. 988
توکل اور شکر کی فضیلت - تحریر نمبر 988
توکل وہ دولت ہے جوانسان کوکافی محنت کے بعد حاصل ہوتی ہے۔مومن اللہ کے فیصلوں کوبڑی خوشی سے تسلیم کرتا ہے اس کواللہ کی طرف سے جو کچھ بھی عطا ہوجاتا ہے وہ۔۔۔
جمعہ 23 اکتوبر 2015
توکل وہ دولت ہے جوانسان کوکافی محنت کے بعد حاصل ہوتی ہے۔مومن اللہ کے فیصلوں کوبڑی خوشی سے تسلیم کرتا ہے اس کواللہ کی طرف سے جو کچھ بھی عطا ہوجاتا ہے وہ اسے بارضا ورغبت تسلیم کرتا ہے اور اس پر رنجیدہ نہیں ہوتا۔حضور پاکﷺ نے فرمایا کہ مجھے دکھایا گیا کہ میری امت اس کثرت سے ہوگی کہ تمام زمین اور پہاڑ میری امت سے بھرے پڑے ہیں۔اللہ نے پوچھا اس کثرت پر آپ ﷺ خوش ہیں تو میں نے کہا میں خوش ہوں۔اسی ہجوم میں مجھے اللہ نے ساٹھ سترہزار لوگوں کاایک گردہ بھی دکھایا اور بتایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جوسیدھاجنت میں جائیں گے۔یہ آپ ﷺ کی امت کے وہ لوگ ہیں جوصرف اللہ پر توکل رکھتے تھے اسی لئے ان کوسیدھا جنت میں داخل کردیا گیا ۔
(جاری ہے)
یہ واقعہ سننے کے بعد آپ کے ایک غلام صحابی رسول حضرت عکاشہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوگئے اور آپ ﷺ سے درخواست کی دعاکیجئے اللہ مجھے بھی اس گروہ میں شامل فرمالے تو حضورپاک ﷺ نے ان کے لئے دعا فرمادی پھر ایک اور صحابی رضی اللہ عنہ نے بھی حضورپاک ﷺ سے دعا کی درخواست فرمائی توآپ ﷺنے فرمایا کہ عکاشہ رضی اللہ عنہ آپ سے سبقت لے گئے۔
دوسری طرف ہم لوگ ہیں جواپنی جائز ناجائز خواہشات پوری نہ ہونے پر بے چین ہوجاتے ہیں۔ اگرہم میں یہ یقین پیداہوجائے کہ ہمارا اللہ ہم سے سترماؤں سے زیادہ پیار فرماتا ہے وہ ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے اور سب سے بڑاسخی ہے توپھر ہمیں کسی اور سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی کیونکہ پھرہم میں یہ یقین پیداہوچکاہوگا کہ ہمارا رب سب سے بڑامہربان اور رحم دل کرنے والا ہے اس سے بڑھ کر کوئی سچا اوروعدہ کاپابندنہیں تووہ کیسے ہمارا خیال نہیں رکھے گااور جب یہ یقین کی کیفیت پیداہو جاتی ہے توپھراللہ کی طرف سے بندے کوجوبھی عطا ہورہاہوتا ہے وہ اسے اپنے لئے بہترسمجھتا ہے۔ پھرباوجودکوشش کے اس کاکوئی اگربہ بھی ہورہاہوتو وہ اس میں اللہ کی طرف سے بہتری سمجھ کرصبروشکر کرتا ہے۔اگرہم اپنی خواہشات درارادوں کواللہ اور رسول کریمﷺ کے احکامات کے تابع کرلیں توہماری تمام مشکلات حل ہوسکتی ہیں۔لیکن افسوس صد افسوس ہم صرف زبان سے ایسا کرتے ہیں۔حقیقت میں ہم یہ چاہتے ہیں کہ تمام فیصلے ہماری سوچ کے مطابق ہوں ہمارا گھربن جائے ہمیں ترقی مل جائے،غرض ہماری ہرانسانی جائزاور ناجائز خواہشات پوری ہماری مرضی کے مطابق ہوتی جائیں مگر جب ہم متوکل ہوجائیں گے۔اگر ہماری تمام خواہشات جواللہ دلوں کے حال جانتا ہے ارادوں کوبننے سے پہلے جانتا اور پورا فرماتا ہے اللہ پورا فرمادے گا۔ پھرہم شکراداکرکے نعمتوں کوبڑھاتے جائیں گے۔
اللہ ہمیں اپنے متوکل اور شکر گزار بندوں میں داخل فرمالے اور ہم سے راضی ہوجائے اور اپنے محبوب کریم کاسچا غلام بنادے۔آمین
Browse More Islamic Articles In Urdu
ام المومنین حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا
ummul momineen hazrat umm habiba bint abu sufyan RA
ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA
اسلام کا تیسرا اہم رکن زکوٰة
Islam Ka Teesra Ehem Rukan Zakat
شب قدر۔ فضائل مسائل
Shab e Qadar - Fazail Masail
رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat
جابر ابن حیان
Jabir ibn Hayyan
شب برات کی عظمت وفضیلت
Shab e Barat Ki Azmat O Fazeelat
شعبان المعظم استقبال رمضان کا مہینہ
Shaban Al Muazzam
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی شادی
Hazrat Fatima RA Ki Shaadi
زکوۃ ادا نہ کرنے کا گناہ
Zakat Ada Naa Karne Ka Gunah
سورۂ اخلاص کا اجر وثواب
Sorah Ikhlas ka Ajar o Sawab
میرے آقا ﷺ کا جانثار ساتھی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
Meere Aaqa SAW Ka Jan Nisar Saathi