
Ummul Momnin Hazrat Memona Bin Haris RA - Article No. 1069

ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہا - تحریر نمبر 1069
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا اصل نام امبرہ تھا لیکن رسول پاک ﷺ نے آپ اک نام میمونہ رکھا جس کا مطلب مبارک ہے۔ آپ کے والد کا نام حذن بن بحیر تھا اور والدہ کا نام ہند بنت عوف۔ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت خالد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حقیقی خالہ تھیں۔ آپ کی بڑی بہن حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عقد میں تھیں
جمعہ 16 دسمبر 2016
ابن شیبہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی والدہ اپنے دامادوں کے لحاظ سے بہت خوش قسمت ہیں۔
انکے دامادوں میں:
۱۔ حضرت محمدﷺ
۲۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
۳۔
۴۔ حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عبدالمطلب
۵۔ حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ابی طالب
۶۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ابی طالب
۷۔ حضرت داد رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن الھاد
سے عظیم نام شامل ہیں۔ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ایامِ جاہلیت میں مسعود بن عمرو کے نکاح میں تھیں۔ اس کے بعد آپ کا نکاح ابو رحم بن عبدالعزیٰ کے ساتھ ہوا۔ ابو رھم نے سات ہجری میں انتقال کیا اور شوال ساتھ ہجری میں آپ رسول پاکﷺ کے عقد میں آگئیں۔
رسول پاک ﷺ کی شادیوں کے لحاظ سے مومنین کے ذہن میں شکوک و شبہات نہ آنے چاہئیں۔ اللہ تعالیٰ نے رسول پاک ﷺ کو وضح طور پر اس معاملے میں رعایت عطا فرمائی تھیَ جب رسول پاک ﷺ مکہ میں عمرہ کیلئے تیار تھے تو حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اپنے آپ کو رسول پاک ﷺ کے نکاح کیلئے پیش کردیا۔ اس موقع پر قرآن پاک کی آیات بھی نازل ہوئیں جن کا ترجمہ یہ ہے:
”اور اس مسلمان عورت کو بھی جو بلاعوض اپنے کو پیغمبر کو دے دے یعنی نکاح میں آنا چاہے بشرطیکہ پیغمبر اس کو نکاح میں لانا چاہے یہ سب آپ کے لئے مخصوص کئے گئے ہیں نہ اور مومنوں کیلئے۔“ (سورئہ احزاب۔ ۵۰)
اس کے بعد حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا رسول اک ﷺ کے ساتھ ہی مدینہ تشریف لے گئیں۔ ایک اور روایت کے مطابق رسول پاک ﷺ نے ان کو نکاح کا پیغام بھیجا تھا۔ ایک اور روایت کے مطابق آپ ﷺ مکہ میں تھے کہ مکی لوگوں نے آپ ﷺ کو مکہ چھوڑنے کیلئے کہا۔ آپ ﷺ نے نکاح کی مہلت طلب کی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ چنانچہ مکہ سے باہر آکر آپ ﷺ نے حضرت میمومہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح فرمایا۔
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نہایت اعلیٰ اخلاق و فضائل کی مالک تھی۔ آپ سے 146احادیث مروی ہیں ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو فقہ دانی کا بھی علم تھا۔ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرنے والوں میں حضرت عبدالہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ، عبداللہ بن شداد رضی اللہ تعالیٰ عنہ، عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن السائب اور یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن امم شامل ہیں۔ یہ تمام افراد ان کے بھانجے تھے۔
رسول پاک ﷺ نے ایک بار ارشاد فرمایا۔
”مومن بہنیں یہ ہیں۔ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا، حضرت امام الفضل رضی اللہ تعالیٰ عنہا، حضرت سلمیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا۔“
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کبھی کبھی قرض بھی لے لیا کرتی تھیں۔ ایک بار قرض لینے پر کسی نے پوچھا آپ اس قرض کو کس طرح واپس کریں گی؟ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے جواب دیا کہ رسول پاک ﷺ کا ارشاد ہے کہ ”جو شخص قرض ادا کرنے کی نیت رکھتا ہو تو حق تعالیٰ خود اس کا قرض ادا فرمادیتے ہیں۔“
حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات کے سال کے متعلق موٴرخوں نے مختلف آراء درج کی ہیں۔ کچھ کے نزدیک یہ 51ہجری تھا اور کچھ کے نزدیک 61ہجری کا واقعہ ہے۔ ایک موٴرخ کا کہنا ہے کہ یہ رسول پاک ﷺ کی وہ زوجہ تھیں جن کا انتقال بقیہ تمام ازواج کے آخر میں ہوا۔ آ پکی وفات اور نکاح کا ایک ہی مقام ہے۔ یعنی ”سرف“۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی نماز جنازہ پڑھائی اور قبر میں اتارا۔ جب ان کا جنازہ اٹھایا گیاتو حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ یہ رسول پاک ﷺ کی اہلیہ کا جنازہ ہے، اس کو زیادہ حرکت نہ دو۔
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
تلاوت قرآن پاک کے فضائل و مسائل
-
زکوٰة سوشل سکیورٹی کا نظام
-
”غزوہ بدر“یوم الفرقان
-
فتح مکہ کی محبت آمیز اور پرامن خوشبوئیں
-
جمعتہ الوداع ، یوم القدس ، اتحاد امت کا مظہر
-
صدقہ فطر
-
درود شریف اور ذکرالٰہی
-
دجال کا حلیہ اور اسکی جنت و جہنم
-
آئیے ! اللہ کے حضور توبہ کریں
-
حج اسلام کا اہم فریضہ
-
آسان حج قدم بقدم
-
حج کی فرضیت اورفضیلت
-
قربانی سنت ابراہیمی کی عظیم یادگار
-
شعور ذات سے ابھرو مقام ذات کو پاؤ
-
قیامت کی قریبی اور بڑی علامات
اہم اسلامی معلومات
کلمے حج آیت الکرسی تراویح شب قدر اعتکاف محرم صدقہ زکوٰۃ فطرانہ وتر اور دعائے قنوت تہجدRamadan 2021 Timings - Lahore - Karachi - Islamabad - Rawalpindi - Faisalabad - Multan - Peshawar - Quetta - Sialkot - Gujranwala - HyderabadSite Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.