Open Menu

Wazu Kay Fawaid Aur Sciency Asraat - Article No. 1005

Wazu Kay Fawaid Aur Sciency Asraat

وضوکے فوائد وسائنسی اثرات - تحریر نمبر 1005

قرآن کریم اللہ کاکلام برحق ہے۔ اللہ نے اس میں طہارت وپاکیزگی کیلئے غسل ووضوکی تاکید فرمائی ہے جس کے بغیر بندے کی کوئی بھی عبادت شرف قبولیت نہیں پاسکتی۔ طہارت کونصف ایمان بھی کہاگیاہے اللہ کریم قرآ ن کریم میں ارشاد فرماتا ہے۔

جمعہ 8 جنوری 2016

پروفیسر ڈاکٹر ثناء خالد:
قرآن کریم اللہ کاکلام برحق ہے۔ اللہ نے اس میں طہارت وپاکیزگی کیلئے غسل ووضوکی تاکید فرمائی ہے جس کے بغیر بندے کی کوئی بھی عبادت شرف قبولیت نہیں پاسکتی۔ طہارت کونصف ایمان بھی کہاگیاہے اللہ کریم قرآ ن کریم میں ارشاد فرماتا ہے۔ اے ایمان والو! جب تم اٹھو، صلوةاداکرنے کیلئے تودھولو اپنے اپنے چہرے اور بازوؤں، کہنیوں تک اور مسح کرو، اپنے سروں کودھولو، اپنے پاؤں تک بدن پاک کر لو۔

اس آیت کریمہ سے معلوم ہوتاہے کہ نماز کیلئے وضوشرط ہوتاہے اس کے بغیرنمازادانہیں ہوتی، وضو میں چہرہ ہاتھ پیراور سرکامسح کرنافرض ہے، مسواک کرنا، دانت صاف کرنااور ناک صاف ویسے بھی سنت رسولﷺ ہے اس طرح جوشخص نماز کا پابند ہے وہ دن میں پانچ مرتبہ جسم کے ان حصوں کوتولازمی دھوتا ہے جوروزمرہ کام کے دوران گندے اور میلے بھی ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

وضوکااصل مقصدیہ ہے کہ انسان پاک وصاف ہوکربارگاہ الہی میں سربسجدہ ہواور طبعیت میں بھی اسباط اور سرشاری آجائے۔
اس سلسلے میں ماہرین حیاتیات نے سائنسی حقائق پرپچھلے کئی برس میں کئی تحقیقات کیں جن سے معلوم ہوا کہ وضو انسان صحت پرمفیداثرات مرتب کرتاہے اور اس سے نہ صرف انسان کوجسمانی صفائی حاصل ہوتی ہے بلکہ ذہنی آسودگی اور روحانی مسرت بھی حاصل ہوتی ہے۔
دورجدیدمیں جلد کیلئے بے پناہ مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ ایسے میں وضوقدرت کابہترین نسخہ ہے جس کی بدولت ہمارا چہرہ صاف ترو تازہ اور خوبصورت رہتاہے اور جلدی بیماریاں وضوکرنے سے ختم ہوجاتی ہیں۔ ہم بغیر کسی اضافی محنت اور دولت خرچ کیے روزانہ پانچ وقت باقاعدگی سے وضوکے ذریعے سے اپنی جلد کی بہترین حفاظت کر سکتے ہیں۔ وضو کے بے شمار فوائد اثرات ہیں۔
سائنسی اعتبار سے وضو انسان کے اندرونی نظام پربھی خوش کن اثرات مرتب کرتا ہے۔ متعدی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے وضوکرنا بہت مفید ہے وضوسے طہارت وپاکیزگی حاصل ہوتی ہے اس دل دماغ تو کیا روح بھی مطمئن ہوجاتی ہے۔
پہلااصول وضو: دل کاوہ کام ہے جس سے خون کوفلیاتی ریشوں کے ایک ایک خلیہ تک پہنچایا جاتاہے۔ دوسرا اصول: جس میں استعمال شدہ خون کودل تک واپس پہنچایاجاتاہے اگریہ دوران خون درہم برہم ہو جائے توخون کادباؤ بڑھ جاتاہے خون کے اس دباؤ بڑھنے سے بے چینی، ڈپریشن، اور بڑھاپے جیسے عمل تیزی سے آتے ہیں ہماری روزمرہ زندگی میں پانی کی بہت اہمیت ہے جوخون کی نالیوں کوپھیلنے اور سکڑنے کے عمل کے ذریعے سے ورزش مہیاکرتاہے۔
ان سائنسی حقائق سے یہ ثابت ہوتاہے کہ وضو میں جب ہم روزانہ پانچ وقت باقاعدگی سے پانچ ہی مرتبہ اپنے ہاتھ، پاؤں، منہ دھوتے ہیں جب پاؤں کی انگلیوں کے درمیان پانی جاتاہے تووہ انسان دماغ میں کوموجود بالکل باریک رگوں کومتحرک کردیتا ہے۔ اسی طرح اپنے سراور گردن کامسح کرنے سے بھی ہم بہت سی بیماریوں مثلاََ سردرد، آدھے سرکے درد وغیرہ سے بھی محفوظ ہوجاتے ہیں۔

اللہ کے محبوب کریم ﷺ سے کسی نے عرض کیاکہ یارسول اللہ ﷺ روزمحشرہم بے پناہ انسانوں کے ہجوم میں کس طرح پہچانے جائیں گے کہ یہ آپ ﷺ کے امتی ہیں توکریم آقاﷺ نے فرمایاکہ ان کے وضو کے اثرات سے سفید نورانی ان کے چہرے اور ان کے سفید نورانی ہاتھ اور پاؤں پہچانے جائیں گے۔ اعضاء وضوروزمحشرچمکیں گے یعنی وضوکرنے والے مسلمان نہ صرف اس دنیامیں خوبصورت، ہشاش بشاش ہوں گے بلکہ قیامت کے دن بھی ان کے چہرے خوبصورت اور ہشاش بشاش اور چمکتے ہوں گے اور یہی مومن کی پہچان ہوگی بلکہ میرے وہ جھرمٹ میں ہوں گے۔
وضو کے ذریعے مسلمان کے گناہ معاف ہوتے ہیں۔
حدیث پاک ہے۔ جس وقت مومن وضوشروع کرتاہے پھرکلی کرتاہے پھرناک جھڑاتاہے اس کے منہ اور ناک کے گناہ دھل جاتے ہیں۔ اس طرح چہرہ، کہنیاں اور پاؤں دھونے سے بھی یہ پاک وصاف ہو جاتاہے، وضو سے انسان کوجوروحانی اور جسمانی فوائد ثمرات نصیب ہوتے ہیں ان کاکوئی نعم البدل نہیں ہے۔
آج کی سائنس نے یہ ثابت کردیاہے ک اللہ کریم نے صدیوں قبل اپنے بندوں کواپنی عبادت سے پہلے جس سنت رسول ﷺ وضوکوفرض قراردیاتھا، اس کے بے شمارفوائد ہیں۔ مسلمانوں میں غیرمسلموں کی نسبت کم بیماریاں پائی جاتی ہیں کیونکہ مسلمان اپنی طہارت وپاکیزگی سے اس کودورکردیتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم پانچ وقت پابندی واستقامت سے وضونمازکواداکرنے کاعہد کریں۔

Browse More Islamic Articles In Urdu