- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Allah Rab Ulizzat Ki Qudrat O Hikmat Ki Nishanain - Article No. 3023
اﷲ رب العزت کی قدرت و حکمت کی نشانیاں - تحریر نمبر 3023
سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے۔
ہفتہ 16 فروری 2019
پروفیسر حق نواز خان بادوزئی
سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے۔ اس کائنات کا وہی خالق ہے وہی رب السموات والارض ہے۔ بشمول انسان تمام ذی حیات کا رازق ہے۔ اس کائنات کی ہر شے اﷲ تعالیٰ کی تسبیح و تمحید میں مشغول ہے۔ ذرہ ذرہ پتہ پتہ اس کی توحید پر دلالت کرتا ہے۔
وہی بڑی عظمت‘ بڑی شان و کبریائی اور زبردست قدرت و حکمت والا ہے۔ وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے۔ نہ وہ کسی کی اولاد ہے اور نہ اس کی کوئی اولاد ہے۔ ساری کائنات میں نہ کبھی کوئی ایسا تھا اور نہ ہو گا جو اﷲ تعالیٰ کی مانند ہو۔(جاری ہے)
حضرت صالح علیہ السلام کی دعا پر اﷲ رب العزت نے ایک ٹھوس چٹان سے بطور نشانی ناقہ(اونٹنی) نکالی اور ناقہ کو ہلاک کرنے پر حضرت صالح علیہ السلام کی قوم کو ہیبت ناک آواز چیخ اور کڑک سے ہلاک کر دیا۔ بادشاہ نمرود اور اس کی رعایا نے جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دہکتی آگ میں جلانا چاہا تو اﷲ رب العزت کے حکم سے آگ حضرت ابراہیم علیہ السلام پر سلامتی والی بن گئی جو ابراہیم علیہ السلام کی صداقت کے لئے معجزہ تھا۔
حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کا واقعہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے لگے تو اﷲ رب العزت نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح ہونے سے بچا لیا اور ابراہیم علیہ السلام کے ہاتھوں دنبہ دبح کرا دیا۔ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حیات بعد الموت یعنی مر جانے کے بعد جی اٹھنے سے متعلق اﷲ تعالیٰ سے سوال کیا کہ وہ کس طرح ایسا کرے گا؟ تو اﷲ رب العزت نے فرمایا چند پرندے لو انہیں ٹکڑے ٹکڑے کر کے سامنے والے پہاڑ پر ڈال دو۔ کچھ فاصلے پر کھڑے ہو کر ان کو پکارو۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ایسا کیا اور جب انہیں آواز دی تو سب پرندے اپنی اپنی شکل میں زندہ ہو کر اڑتے ہوئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس آ گئے۔ صفا اور مروہ اور حجراسود اﷲ رب العزت کی نشانیاں ہیں۔ قوم لوط علیہ السلام کی تباہی و بربادی بذریعہ پتھروں کی بارش‘ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے عصا سے اژدھا کا ببنا‘ ہاتھ گریبان میں ڈال کر اور بغل سے ملا کر نکالا تو روشن سفید چمکتا ہوا نکلا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا پتھر پر عصا کا مارنا اور اس میں سے بارہ چشموں کابہہ نکلنا۔ بنی اسرائیل کے ایک شخص عامیل کا قتل جب اسے مردہ گائے کے گوشت کا ٹکڑا مارا گیا تو وہ زندہ ہوا اور بتا دی کہ بطمع مال اسے اس کے بھتیجے نے قتل کیا یہ بتا کر وہ دوبارہ گر کر مر گیا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا دریا میں عصا کا مارنا ‘ دریا کا پھٹ جانا موسیٰ علیہ السلام اور اس کے ساتھیوں کا اس میں سے بچ کر نکل جانا‘ فرعون اور اس کے ساتھیوں کا دریا میں غرق ہونا۔ من و سلویٰ کا نازل ہونا۔ پہاڑوں اور پرندوں کا حضرت داؤد علیہ السلام کے ساتھ اﷲ تعالیٰ کی تسبیح کرنا‘ لوہے کو حضرت داؤد علیہ السلام کے لئے نرم کر دینا‘ حضرت داؤد علیہ السلام‘ سلیمان علیہ السلام کو پرندوں کی بولیاں سمجھنے کا علم ہونا۔ تیز ہوا اور جنوں کاحضرت سلیمان علیہ السلام کے تابع ہونا‘ حضرت ایوب علیہ السلام کا زمین پر لات مارنا نہانے کیلئے ٹھنڈا پانی اور پینے کیلئے شیریں پانی کانکلنا‘ حضرت یونس علیہ السلام کو جب ایک مچھلی نے نگل لیا تو مچھلی کے پیٹ میں وہ گریہ و زاری کرنے لگے۔ اے پروردگار تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے۔ بیشک میں ظالموں میں سے ہوں ۔اس پر اﷲ کے حکم سے مچھلی نے آپ کو ایک صاف جگہ پر اگل دیا اور آپ بچ گئے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش خدائی حکم سے ہونا مٹی سے پرندے جیسا ڈھانچہ بنانا اور اس میں پھونک مارنا تو وہ اﷲ کے حکم سے اڑنے لگا۔ مادر زاد اندھے‘ پھلہری کے مریض کو تندرست کرنا‘ مردوں کو زندہ کرنا عیسیٰ علیہ السلام کے معجزے تھے جو اﷲ رب العزت کی مشیت اور مرضی سے ظہور میں آئے۔
اصحاب کہف اور ان کے کتے کا قصہ اﷲ تعالیٰ کی عظیم نشانی ہے۔ اﷲ سبحانہ و تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو کئی معجزات عطا فرمائے۔ قرآن حکیم نبی پاک ﷺ کا عظیم معجزہ ہے۔ حضور پاک ﷺ کا مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ اور مسجد اقصیٰ سے عالم بالا تک جانا‘ چلچلاتی دھوپ میں بادل کے ٹکڑے کا آپؐ کے سر پر سایہ کرنا‘ آپؐ کے لعاب کی برکت سے کڑوے کنویں کا میٹھا ہو جانا‘ کثرت آب‘ کثرت طعام‘ بیماریوں کی شفایابی ‘ ابوبکر صدیقؓ کے وجود سے سانپ کے زہر کا اثر ختم ہونا‘ علی المرتضیٰؓ کی آنکھوں سے آشوب کا زائل ہو جانا ‘آپؐ کی انگلی کے اشارے سے چاند کا دو ٹکڑے ہونا‘ غزوہ بدر میں دشمنوں کی جانب مٹھی بھر خاک کا پھینکنا اور مسلمانوں کو فتح حاصل ہونا مکہ مکرمہ سے ہجرت کرتے وقت کفار پر دھول ڈالتے ہوئے بحفاظت اپنے گھر سے باہر نکل جانا‘ غار ثور میں دشمنوں سے محفوظ رہنا یہ سب اﷲ رب العزت کی قدرت و حکمت کی نشانیاں ہیں جو رسول اﷲ ﷺ سے ظہور پذیر ہوئیں۔ اﷲ تعالیٰ کا فرمان ہے دین تو اﷲ کے نزدیک اسلام ہی ہے اور جس نے اﷲ کی (ہدایت کی رسی) کو مضبوط پکڑ لیا وہ سیدھے راستے لگ گیا۔ اور جو کوئی اسلام کے سوا اور دین کا طالب ہو گا وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ فرمایا یا ’’پورے کے پورے داخل ہو جاؤ اسلام میں‘‘ عبادت کرو اﷲ کے سوا کوئی معبو نہیں‘‘ اﷲ سلامتی کے گھر کی طرف تمہیں بلاتا ہے‘‘ سو تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کرونگا اور میرا احسان مانتے رہنا اور ناشکری نہ کرنا‘‘موجودہ حالات میں جہاں مادہ پرستی اور ہوس زر وخواہش نے جو بڑے خطرناک رخ اختیار کر نے شروع کر دئے ہیں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم قرآنی تعلیمات اور اسوئہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہوں۔
ارشاد ربانی ہے ’’جو کوئی کہنے پہ چلا اﷲ تعالیٰ کے اور اس کے رسول کے اس نے بڑی مراد پا ئی‘‘ حضور پاک ﷺ نے فرمایا اے مسلمانو! میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں اگر تم نے ان دونوں کو مضبوطی سے تھامے رکھا تو کبھی گمراہ نہ ہو گے۔ ایک تو اﷲ کی کتاب قرآن ہے اور دوسری اس کے نبی کی سنت ہماری دعا ہے۔ اے پروردگار ہمیں قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرما۔ آمین۔Browse More Islamic Articles In Urdu
جدائی کا صدمہ
Judai Ka Sadma
ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA
شب قدر۔ فضائل مسائل
Shab e Qadar - Fazail Masail
رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat
جابر ابن حیان آخری قسط
Jabir Ibn Hayyan Aakhri Qist
جابر ابن حیان قسط 2
Jabir ibn Hayyan Qist 2
شب برات کی عظمت وفضیلت
Shab e Barat Ki Azmat O Fazeelat
شعبان المعظم استقبال رمضان کا مہینہ
Shaban Al Muazzam
رسول اللہ ﷺ کے سردی سے متعلق عظیم معجزات
Rasool Ullah SAW K Sardi Se Mutaliq Azeem mojzaat
سردی اور روزہ
Sardi or Roza
حضور علیہ الصلوٰة والسلام کے معجزات
Hazoor SAW k mojzat
جامی
Jaami