Open Menu

Bakhat Nasar Ki Badshahat - Article No. 2918

Bakhat Nasar Ki Badshahat

بخت نصر کی بادشاہت - تحریر نمبر 2918

خبر میں آیا ہے کہ بخت نصر ایک بڑا بادشاہ کا فرتھا شرق سے غرب تک اس کی بادشاہت تھی قوم بنی اسرائیل پر غالب ہوا شہربیت المقدس کو خراب کیا او ر

جمعرات 17 جنوری 2019

خبر میں آیا ہے کہ بخت نصر ایک بڑا بادشاہ کا فرتھا شرق سے غرب تک اس کی بادشاہت تھی قوم بنی اسرائیل پر غالب ہوا شہربیت المقدس کو خراب کیا او ر توڑڈالا اور بنی اسرائیل کو ذلیل اور مقید کیا جب عُزیر نبی علیہ السلام ان پر مبعوث ہوئے بعد مدت کے اس شہر کی طرف گئے تو شہر کو خراب وویران دیکھا بہت تعجب اور تاسف کیا اور کہا کہ یا اللہ شہر پھر کیونکر آباد ہو گا دل میں یہ کہہ رہے تھے اتنے میں خدا کے حکم سے وہیں جان ان کی قبض ہوئی پھر سو برس کے بعد اللہ نے ان کو زندہ کیا اور اس شہر کو آباد دیکھا چنانچہ حق تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے
الخ ترجمہ یامانند اس شخص کے کہ گزر ا ایک شہر پر اور وہ شہر گراپڑا تھا اپنی چھتوں پر وہ بولا کیونکر زندہ کرے گا اس کو اللہ مر گئے پیچھے پس مار رکھا اس شخص کو اللہ نے سوبرس پھر جلایا اس کو اللہ نے کہا تو کتنی دیر رہا وہ بولا میں رہا ایک دن یا دن سے کچھ کم خدا بولا نہیں بلکہ تورہا سو برس اب دیکھ اپنا کھانا اور پینا نہیں سڑااور دیکھ اپنے گدھے کو اور تجھ کو ہم نمونہ کیا چاہیں لوگوں کے واسطے اور دیکھ ہڈیاں کس طرح جوڑتے ہیں ہم ان کو پھر پہناتے ہیں ان کو گوشت پھر جب اس پر ظاہر ہوا بولا میں جانتا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے یہ قصص الابنیاء سے لکھاہے۔

(جاری ہے)


بیت القدس کی بربادی:
تفسیر میں لکھا ہے کہ بخت نصر ایک بادشاہ تھا کا فربنی اسرائیل پر غالب ہوا شہربیت المقدس کو خراب کیا تمام لوگ بندی میں پکڑے گئے تب حضرت عزیر بنی اسرائیل پر مبعوث ہوئے اس شہر پر گزرے دیکھا تعجب کیا کہ یہ شہر پھر کیونکر آباد ہو گا خدا کے حکم سے اس جگہ ا ن کی روح قبض ہوئی پھر سوبرس کے بعد وہ زندہ ہوئے ان کا کھانا اور پینا پاس دھرا تھا اسی طرح اور سواری کا گدھا مرکر ہڈیاں اسی طرح دھری تھیں پھر گدھا ان کے روبر وخدا کے حکم سے زندہ ہوا اور اسی سو برس میں بنی اسرائیل قید سے خلاص ہوئے اور شہربیت المقدس پھر آباد ہو گیا انہوں نے زندہ ہو کر آباد ہی دیکھا تب سجدے میں گرے اور استغفار کیا چنانچہ حق تعالیٰ فرماتا ہے ۔

ترجمہ پھر جب اس پر ظاہر ہوا بولا میں جانتا ہوں کہ اللہ سب چیز پر قادر ہے جو چاہتا ہے سو کرتا ہے ۔

Browse More Islamic Articles In Urdu