Open Menu

Firoon Ka Takht Pr Bethny Hi Raya Ko Khood Ko Sajda Krny Ka Hukam - Article No. 1237

Firoon Ka Takht Pr Bethny  Hi Raya Ko Khood Ko Sajda Krny Ka Hukam

فرعون کا تخت پر بیٹھتے ہی رعایا کو خود کو سجدے کرنے کا حکم دینا - تحریر نمبر 1237

جب فرعون نے تخت پر بیٹھتے ہی سجدہ کا حکم دیا تو سب سے پہلے اس کے وزیر ہامان نے اس کو سجدہ کیا

منگل 19 دسمبر 2017

فرعون نے تخت پر بیٹھتے ہی اپنی رعایا کو حکم دیا کہ مجھے سجدہ کیا کریں۔
حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی متوفی 1391 ھ لکتے ہیں:اس نے تخت پر بیٹھتے ہی اعلان عام کیا کہ لوگ مجھے سجدہ کیا کریں۔ سب سے پہلے وزیر ہامان کا فرعون کو سجدہ کرنا پھر امیروں اور سرداروں کے ذریعے لوگوں سے سجدہ کروانا:
جب فرعون نے تخت پر بیٹھتے ہی سجدہ کا حکم دیا تو سب سے پہلے اس کے وزیر ہامان نے اس کو سجدہ کیا۔
حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی متوفی 1391 ھ لکتے ہیں:سب سے پہلے اس کے وزیر ہامان نے اس کو سجدہ کیا اور پھر دوسرے امیروں اور سرداروں کے ذریعے مصر کے لوگوں سے خود کو اپنے سجدہ کراتا تھا۔
فرعون کا دور والوں کے لئے اپنے نام کے بت بنوا کر سجدہ کروانا: جو فرعون کے قرب وجوار میں رہتے تھے وہ فرعون کو سجدہ کرتے تھے مگر جو دور رہتے تھے ان کے لئے اس لعین نے اپنے نام کے بت بنوائے جن کے آگے لوگ سجدہ کرتے تھے۔

(جاری ہے)


حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی متوفی 1391 ھ لکتے ہیں: اور دور والوں کے لئے اس نے اپنے نام کے بت بناکر بھیج دئیے تھے کہ وہ ان بتوں کو سجدہ کیا کریں۔ تمام اہل مصر کو فرعون کی پرستش میں گرفتار ہونا مگر بنی اسرائیل کا انکار کردینا:
تمام اہل مصر فرعون کی پرستش میں گرفتار ہوگئے مگر بنی اسرائیل نے سجدہ کرنے سے انکار کردیا:حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی متوفی 1391 ھ لکتے ہیں:تمام اہل مصر فرعون کی پرستش میں گرفتار ہوگئے مگر بنی اسرائیل نے اس سے انکار کیا۔
فرعون کا بنی اسرائیل کے سرداروں کو بلا کر ڈرانا دھمکانا مگر ان کا اس کی پرستش کرنے سے انکار کردینا: جب بنی اسرائیل نے فرعون کی پرستش سے انکار کردیا تو فرعون نے بنی اسرائیل کو بلوایا اور ان کو ڈرایا دھمکایا کہ میری پرستش کرو مگر بنی اسرائیل کے سرداروں نے بھی اس کی پرستش سے انکار کردیا۔ حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی متوفی 1391 ھ لکتے ہیں: فرعون نے اس کے سرداروں کو بلا کر بہت ڈرایا دھمکایا، مگر انہوں نے کہا ہم تیری عبادت نہیں کرسکتے۔

بنی اسرائیل کا فرعون کو رب تعالیٰ کی عبادت کرنے کا جواب دینا:
جب فرعون نے بنی اسرائیل کو اپنی پرستش کرنے کا کہا تو بنی اسرائیل نے اس کی پرستش کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہم تیری عبادت نہیں کرسکتے صرف رب تعالیٰ کی عبادت کریں گے تو نے جو ہمارے خلاف کرنا ہے کرلے جو بگاڑنا ہے بگاڑلے ۔حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی متوفی 1391 ھ لکتے ہیں: مگر انہوں نے کہا:ہم تیری عبادت نہیں کرسکتے صرف رب تعالیٰ کی عبادت کریں گے جو چاہے سو کر۔

فرعون کا غصے میں آکر دیگوں میں زیتون کا تیل اور گندھک کھول کر بنی اسرائیل پر ڈالنا:
جب بنی اسرائیل نے فرعون کی پرستش سے انکار کردیا تو اس نے دیگوں میں زیتون کا تیل اور گندھک کھولا کر بنی اسرائیل پر ڈالنا شروع کیا تاکہ یہ لوگ خوف کی وجہ سے میری پرستش کریں۔حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی متوفی 1391 ھ لکتے ہیں:فرعون غصے میں آگیا اور دیگوں میں زیتون کا تیل اور گندھک کھولا کر بنی اسرائیل کو ڈالنا شروع کیا۔

Browse More Islamic Articles In Urdu