Open Menu

Gurbat Aur Rizaq Ki Bandish Tornay Wala Aisa Taaqatwar Rohani Wazifa Jo Dinon Mein Taqdeer Badal Dalay Ga - Article No. 2999

Gurbat Aur Rizaq Ki Bandish Tornay Wala Aisa Taaqatwar Rohani Wazifa Jo Dinon Mein Taqdeer Badal Dalay Ga

غربت اور رزق کی بندش توڑنے والا ایسا طاقتورروحانی وظیفہ جو دنوں میں تقدیر بدل ڈالے گا - تحریر نمبر 2999

غربت اور رزق کی بندش توڑنے والا ایسا طاقتورروحانی وظیفہ جو دنوں میں تقدیر بدل ڈالے گا کون ہے جو یہ نہیں چاہتا کہ اسکی آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوجائے۔خاص طور پر جن لوگوں کو تنگ دستی کا سامنا ہوتا ہے

پیر 11 فروری 2019

کون ہے جو یہ نہیں چاہتا کہ اسکی آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوجائے۔خاص طور پر جن لوگوں کو تنگ دستی کا سامنا ہوتا ہے یا جو یکایک نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ایسے لوگ جن کی ترقی نہیں ہوتی ،مہنگائی اور دیگر ضرورتوں کی وجہ سے ان کا ہاتھ تنگ ہوجاتا ہے۔ان میں سے بہت ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو کہتے ہیں کہ مالی تنگ دستی کی وجہ سے وہ سڑکوں پر بھیک مانگنے پر بھی مجبور ہوجاتے ہیں،قرض لیتے ہیں لیکن پھر ادا کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

مالی حالات انہیں خودکشی پر مجبور کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات میں جب گھر کا ایک فرد کمائے گا تو مالی حالات بلاشبہ خراب تر رہیں گے۔ایسے تمام لوگ یہ وظیفہ پڑھا کریں ،انشا اللہ چالیس روز تک روزانہ شام مغرب کے بعد اکیالیس سو بار پڑھنا معمول بنا لیں اور سجدے میں سر گرا کر ایک سو بار پڑھنے کے بعد اللہ سے دعا کیا کریں ۔وظیفہ یہ ہے۔
یا وہاب یا رزاق
اکیالیس دن پڑھنے کے بعد روزانہ سو بار پڑھا کریں۔ان شاء اللہ مراد پوری ہوگی۔اگر گھر کے سارے افراد مل کر اس وظیفہ کو روزانہ گیارہ ہزار پڑھیں اور ایک ہفتہ تک جاری رکھیں تو بھی مراد کے دروازے کھل جائیں گے۔
(ہدیہ تسبیح علامہ پیرابونعمان سیفی )

Browse More Islamic Articles In Urdu