Open Menu

Hazrat Ali Ki Walida Ki Wafaat Par Hazoor Saw Ka Aamal - Article No. 2992

Hazrat Ali Ki Walida Ki Wafaat Par Hazoor Saw Ka Aamal

حضرت علی کی والدہ کی وفات پر حضور کاعمل - تحریر نمبر 2992

سید نا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی والدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت اسد رضی اللہ عنہ کی وفات مدینہ منورہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہوئی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی

جمعرات 7 فروری 2019


محمد عبداللہ مدنی
سید نا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی والدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت اسد رضی اللہ عنہ کی وفات مدینہ منورہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہوئی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی قمیض مبارک کفن کے لئے دی آپ اس کی قبر میں بھی اترے قبرمیں میت کو کس کس نے اتارا؟محدث طبرانی(360ھ)
روایت کرتے ہیں ۔
ترجمہ:۔

(جاری ہے)

”حضرت علی رضی اللہ عنہ کی والدہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے قبر میں اتارا“۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ،حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ تو سب ہاشمی تھے ،ایک بطن سے تھے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ تو ہاشمی نہ تھے قریش کے بطن بنوتیم میں سے تھے ،حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا اس انداز میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قریب ہونا ان کے باہمی انس ومودت کا پتہ دیتا ہے ،
غم کے مواقع پر حقیقت بولتی ہے دل ایک دوسرے کی طرف کھینچتے ہیں غم کے لمحے منافقت کے سائیں میں بسر نہیں ہوتے ان سے حقیقی تعلقات کا پتہ چلتا ہے ۔

Browse More Islamic Articles In Urdu