Open Menu

Syedna Abu Ayud R.A Ky Akaid - Article No. 1654

Syedna Abu Ayud R.A Ky Akaid

سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ کے عقائد - تحریر نمبر 1654

نبی اکرمﷺ قبروں کے اندر عذاب دئیے جانے والی آوازوں کو سنتے تھے بلکہ آپﷺ کو یہ بھی قوت حاصل تھی کہ دوسروں کو بھی اگر چاہیں تو آوازیں سنادیتے تھے نیز آپﷺ قبروں کے اندر مردوں کو بھی جانتے تھے کہ یہ مسلمان ہیں یا کہ یہودی

جمعہ 2 فروری 2018

عذاب قبر کی آواز سننا
سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سورج غروب ہوچکا تھا نبی پاکﷺ باہر تشریف لے گئے نبی پاکﷺ نے کچھ آوازیں سنی تو فرمایا:
”یہودیوں کی قبروں میں عذاب ہورہا ہے“
عقیدہ:نبی اکرمﷺ قبروں کے اندر عذاب دئیے جانے والی آوازوں کو سنتے تھے بلکہ آپﷺ کو یہ بھی قوت حاصل تھی کہ دوسروں کو بھی اگر چاہیں تو آوازیں سنادیتے تھے نیز آپﷺ قبروں کے اندر مردوں کو بھی جانتے تھے کہ یہ مسلمان ہیں یا کہ یہودی۔

(جاری ہے)


مددگار:سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا۔
”انصار مزینہ،جہنیہ،غفار،اشجع اور بنو عبداللہ سے ہے وہ لوگوں کے علاوہ میرے مددگار ہیں اور اللہ اور اس کا رسول ان کا مدد گار ہے“
عقیدہ:اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے ایسے حضرات بھی ہیں جو ایک دوسرے کے مددگار ہیں اور رسول اللہﷺ بھی اپنے غلاموں کے مددگار ہیں انبیاءاور اولیاءاللہ کو اللہ تعالیٰ کی مخلوق اور اس کے مقبول سمجھتے ہوئے ان کو اپنا مددگار سمجھنا شریک نہیں ہے بلکہ عین اسلام اور صحابہ اکرام علیہم الرضوان کا عقیدہ ہے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu