Open Menu

Syedna Bara Ibn Azib R.a Ka Aqeeda - Article No. 1657

Syedna Bara Ibn Azib R.a Ka Aqeeda

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کا عقیدہ - تحریر نمبر 1657

سیدنا براءبن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ حدیبیہ کے مقام پر پہنچے اور ہم چودہ سوتھے ہم نے حدیبیہ کے کنویں کا سارا پانی نکال ڈالا کہ ایک قطرہ بھی باقی نہ رہا

منگل 6 فروری 2018

کلی کے پانی کی برکت:
سیدنا براءابن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ حدیبیہ کے مقام پر پہنچے اور ہم چودہ سوتھے ہم نے حدیبیہ کے کنویں کا سارا پانی نکال ڈالا کہ ایک قطرہ بھی باقی نہ رہا یہ خبر نبی پاکﷺ کو پہنچی تو آپﷺ کنویں کی منڈیر پر بیٹھے پھر پانی کا برتن منگوایا وضو فرمایا پھر کلی فرمائی اور دعا فرمائی اورپانی کنویں میں ڈال دیا پھر فرمایا تھوڑی دیر رہنے دو اس کے بعد ہم سب واپس ہونے تک اس میں سے پانی پیتے رہے گھوڑوں اونٹوں کو پلاتے رہے۔


عقیدہ:اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیبﷺ کو ہر کمال کی کثرت سے نوازہ ہے آپﷺ نے اپنے غلاموں کو جس قسم کی پریشانی میں وہ مبتلا ہوں ان کی مشکل کشائی فرمائی ہے اور صحابہ کرام علیہم الرضوان نے اپنی زبانوں سے آپﷺ کی عنایات اور فضل و کرم کا اظہار فرمایا ہے،
”نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا“
ساتھ ہی منشی¿ رحمت کا قلم دان گیا“
سیدنا براءابن عازب اور سیدنا ابو بردہ بن نیار رضی اللہ عنہ کا عقیدہ
نبی مختارﷺ:حضرت براءابن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا آج کے دن ہم جس کام کو سب سے پہلے کریں گے وہ یہ ہے کہ نماز پڑھیں گے اس کے بعد ہم قربانی کریں گے سو جس نے اس طرح کیا اس نے ہماری سنت کو پالیا اور جس نے پہلے ذبح کرلیا تو یہ وہ گوشت ہے جس کو اس نے اپنے گھر والوں کے لیے تیار کیا ہے اس کا قربانی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

حضرت ابو بردہ بن نیاررضی اللہ عنہ اس سے پہلے قربانی کرچکے تھے انہوں نے عرض کیا میرے پاس چھ ماہ کا بکری کا بچہ ہے کہ جس ایک سال کی بکری سے بہتر ہے آپﷺ نے فرمایا:
”اس کو ذبح کردو اور تمہارے بعد یہ کسی اور کے لئے درست نہیں ہوگا“
عقیدہ:امام الانبیاءحضرت محمد مصطفےٰﷺ مختار نبی ہیں ایک سال سے کم بکر کے بچہ کی قربانی جائز نہیں مگر نبی پاکﷺ نے حضرت ابو بردہ رضی اللہ عنہ کو جذعہ چھ ماہ کے بکری کے بچہ کو ذبح کرنے کی اجازت دے دی اور فرمایا یہ تیرے لئے ہیں تیرے بعد اور کوئی ایک سال سے کم بکری کے بچہ کی قربانی نہیں کرسکتا۔

Browse More Islamic Articles In Urdu