Open Menu

Syedna Usman Bin Hanif R.A Ky Akaid - Article No. 1653

Syedna Usman Bin Hanif R.A Ky Akaid

سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ کا عقیدہ - تحریر نمبر 1653

اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیری طرف رحمت والے نبی حضرت محمد ﷺ کے وسیلہ سے متوجہ ہوتا ہوں یا محمد میں آپﷺ کے وسیلہ سے اپنے رب کریم کی طرف متوجہ ہوا ہوں

جمعرات 1 فروری 2018

نبی پاکﷺ سے دعا
سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک نابینا شخص نبی پاکﷺ کی خدمت اقداس میں حاضر ہوا اور دعا کے لیے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ مجھے نظر عطافرمائے یہ سن کر نبی پاکﷺ نے فرمایا جاﺅ اچھے طریقے سے وضو کرکے دو رکعت نماز ادا کرکے یہ دعا مانگو۔

(جاری ہے)


اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیری طرف رحمت والے نبی حضرت محمد ﷺ کے وسیلہ سے متوجہ ہوتا ہوں یا محمد میں آپﷺ کے وسیلہ سے اپنے رب کریم کی طرف متوجہ ہوا ہوں اپنی اس حاجت میں تاکہ میری یہ حاجت پوری ہو جائے اے اللہ میرے حق میں اپنے نبیﷺ کی شفاعت قبول فرما۔


عقیدہ: نبی پاکﷺ کو یا محمد یا رسول اللہ کہنے اور آپ کے وسیلہ سے دعا کرنے کی تعلیم دیتے تھے محدث طبرانی رحمة اللہ علیہ نے طبرانی میں لکھا ہے کہ حضرت عثمان ذوالنورین کے دور خلافت میں اسی صحابی حضرت عثمان بن حنیف نے ایک شخص کو یہی دعا پڑھنے کا وظیفہ بتایا تو وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا غیر مقلدین حضرات کے محدث اور مفسر مولوی وحید الزمان صاحب حیدر آبادی نے اپنی کتاب ہدیةالمہدی میں اس کو صحیح حدیث قرار دیا ہے سنن ابن ماجہ کا ترجمہ کرتے ہوئے یہ بھی انہوں نے لکھا ہے کہ وہ نابینا تندرست ہوگیا۔

Browse More Islamic Articles In Urdu