Open Menu

Hazrat Malik Bin Dinaar - Article No. 1175

Hazrat Malik Bin Dinaar

حضرتِ مالک بن دینار رحمتہ اللہ علیہ - تحریر نمبر 1175

حضرتِ مالک بن دینار رحمتہ اللہ علیہ کے والد کا نام دینار تھا جوکہ غلام تھے آپ غلامی کی حالت میں پیدا ہوئے تھے۔آپ کی توبہ کاواقعہ یہ ہے کہ ایک رات آپ ایک جماعت کے ساتھ محفلِ رقص وسرود میں تھے جب تمام لوگ سوگئے تو اس طنبورہ سے جسے بجایا جارہا تھا

جمعرات 8 جون 2017

حضرتِ مالک بن دینار رحمتہ اللہ علیہ کے والد کا نام دینار تھا جوکہ غلام تھے آپ غلامی کی حالت میں پیدا ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

آپ کی توبہ کاواقعہ یہ ہے کہ ایک رات آپ ایک جماعت کے ساتھ محفلِ رقص وسرود میں تھے جب تمام لوگ سوگئے تو اس طنبورہ سے جسے بجایا جارہا تھا آواز آئی”یامالک مالک ان تتوب“اے مالک کیا بات ہے توبہ میں دیر کیوں ہے؟آپ نے اپنے تمام دوست واحباب کو چھوڑ کر اور حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوکر سچی توبہ کی اور اپنا حال درست کرکے ثابت قدم رہے اس کے بعد آپ کی شان اس قدر بلند ہوئی کہ ایک مرتبہ جب آپ کشتی میں سفر کررہے تھے ایک تاجر کا موتی کشتی میں گم ہوگیا باوجود یہ کہ آپ کو علم تک نہ تھا تاجر نے آپ پر سرقہ کی تہمت لگا ئی آپ نے آسمان کی طر ف منہ اٹھایا اسی لمحہ دریا کی تمام مچھلیاں منہ میں موتی دبائے سطح آب پر ابھر آئیں آپ نے ان میں سے ایک موتی لے کر اس تاجر کو دے دیا اورخوددریا میں اتر گئے اور پانی پر گزر کر کنارے پر پہنچ گئے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu