
Hazrat Ruqayyah RA - Article No. 1024

حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا - تحریر نمبر 1024
آپ رضی اللہ عنہااعلان نبوت سے سات برس پہلے جب کہ حضور ﷺکی عمر شریف کا تینتیسواں سال تھاپیداہوئیں اور ابتداء اسلام ہی میں مشرف بہ اسلام ہوگئیں۔پہلے ان کا نکاح ابولہب کے بیٹے ''عتبہ''سے ہوا تھا لیکن ابھی ان کی رخصتی نہیں ہوئی تھی کہ ''سورہ تبت یدا'' نازل ہوگئی۔ ابو لہب قرآن میں اپنی اس دائمی رسوائی کا بیان سن کر غصہ میں آگ بگولا ہوگیا
جمعہ 13 مئی 2016
اس کے بعد حضوراقدس ﷺ نے حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کانکاح حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کردیا۔ نکاح کے بعد حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت بی بی رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو ساتھ لے کر مکہ سے حبشہ کی طرف ہجرت کی پھر حبشہ سے مکہ واپس آ کر مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی اور یہ میاں بیوی دونوں ''صاحب الہجرتین''(دو ہجرتوں والے)کے معززلقب سے سرفراز ہوگئے۔
جنگ ِ بدر کے دنوں میں حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بہت سخت بیمار تھیں۔ چنانچہ حضورﷺنے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جنگ ِ بدر میں شریک ہونے سے روک دیا اور یہ حکم دیا کہ وہ حضرت بی بی رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی تیمارداری کریں۔حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جس دن جنگ ِ بدر میں مسلمانوں کی فتح مبین کی خوشخبری لے کر مدینہ پہنچے اسی دن حضرت بی بی رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیس سال کی عمر پا کر وفات پائی۔ حضورﷺجنگ ِ بدر کے سبب سے ان کے جنازہ میں شریک نہ ہوسکے۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اگرچہ جنگ ِ بدر میں شریک نہ ہوئے لیکن حضورِ اقدس ﷺ نے ان کو جنگ ِ بدر کے مجاہدین میں شمار فرمایا اور جنگ ِ بدر کے مالِ غنیمت میں سے ان کو مجاہدین کے برابر حصہ بھی عطا فرمایا اور شرکاء جنگ ِ بدر کے برابر اجر عظیم کی بشارت بھی دی۔
حضرت بی بی رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے شکم مبارک سے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایک فرزند بھی پیدا ہوئے تھے جن کا نام ''عبداللہ'' تھا۔ یہ اپنی ماں کے بعد۴ ھ میں چھ برس کی عمر پا کر انتقال کرگئے۔
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
خاتونِ جنت حضرت سیّدہ فاطمة الزہرا
-
اُمّ الموٴمنین حضرت سیّدہ خدیجة الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہما
-
امیر المومنین شیر خداحضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
-
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا
-
خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنی
-
رحمت جہاناں بہترین نمونہ سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
-
رحمت اللعالمینﷺ کی تشریف آوری
-
خاتون جنت
-
خاتونِ جنت حضرت سیّدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا
-
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ
-
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
-
عمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہ (644ء586ء)
-
اُمّ الموٴمنین حضرت سیّدہ خدیجةُ الکبریٰ
-
پیکر شرم وحیا حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ
-
موسیٰ علیہ السلام (1300قبل مسیح)
اہم اسلامی معلومات
کلمے حج آیت الکرسی تراویح شب قدر اعتکاف محرم صدقہ زکوٰۃ فطرانہ وتر اور دعائے قنوت تہجدRamadan 2021 Timings - Lahore - Karachi - Islamabad - Rawalpindi - Faisalabad - Multan - Peshawar - Quetta - Sialkot - Gujranwala - HyderabadSite Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.