Hazrat Ismail AS Ko Zibah Karnay Ka Hukm
حضرت اسماعیل علیہ السلام کوذبح کرنے کا حکم
اور آپ (حضرت ابراہیم علیہ السلام ) نے کہا کہ میں اپنے رب کی جانب والا ہوں اب وہ میری رہنمائی کرے گا ۔ اے میرے رب ! مجھے نیک اولاد عطا فرما ۔ پس ہم نے خوشخبری سنائی ایک اچھے لڑکے کی اور جب وہ بڑا ہوگیا کہ ان کے ساتھ ساتھ کام کرسکے۔
پیر مارچ

اور آپ (حضرت ابراہیم علیہ السلام ) نے کہا کہ میں اپنے رب کی جانب والا ہوں اب وہ میری رہنمائی کرے گا ۔ اے میرے رب ! مجھے نیک اولاد عطا فرما ۔ پس ہم نے خوشخبری سنائی ایک اچھے لڑکے کی اور جب وہ بڑا ہوگیا کہ ان کے ساتھ ساتھ کام کرسکے ۔ آپ (حضرت ابراہیم علیہ السلام ) نے فرمایا کہ اے میرے بیٹے ! میں نے خواب میں تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھا ہے اب تیری مرضی کیا ہے ؟ (بیٹے نے کہا کہ والد بزرگوار ! جس کا حکم آپ (علیہ السلام کو ہوا ہے کر ڈالیے آپ (علیہ السلام ) مجھے ضرور صبر کرنے والوں میں پائیں گے ۔ پس جب دونوں نے سرتسلیم خم گئے اور باپ نے بیٹے کوپیشانی کے بل لٹایا اس کا حال دریافت مت کرو اور ہم نے (ابراہیم علیہ السلام سے ) کہا : اے ابراہیم (علیہ السلام ) بیشک تو نے اپنا خواب سچا کردکھایا ۔
ہم نیکوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔ بے شک یہ کھلی آزمائش تھی اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے کر اسے (حضرت اسماعیل علیہ السلام ) کو بچالیاا ور ہم نے ان کے ذکر کو چھوڑ رکھا آنے والوں کے لئے ۔
سلام ہوا ابراہیم (علیہ السلام ) پر ۔ ہم نیکوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔ بے شک وہ ہمارے بہترین مومن بندوں میں سے ہیں اور ہم نے خوشخبری دی آپ (علیہ السلام ) کو اسحق (علیہ السلام کی وہ صالح نبی ہوگا اور ہم نے برکتیں نازل کیں اس پر اور اسحق علیہ السلام پر اور ان کی نسل میں کوئی اچھا کام کرنے والا اور کوئی اپنی جان پر ظلم کرنے والا ہوگا ۔اللہ عزوجل نے ان آیاتِ طیبات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ذکر کیا ہے جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ہجرت کی تو اللہ عزوجل کی بارگاہ میں نیک اور صالح لڑکے کے لئے دعا مانگی ۔ اللہ عزوجل نے آپ علیہ السلام کو بیٹے کی خوشخبری دی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام تھے ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عمر مبارک جس وقت حضرت اسماعیل علیہ السلام تولدہوئے ہوئے چھیاسی برس تھی ۔ اس بات میں کسی کا کوئی اختلاف نہیں کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام ہی حضرے ابراہیم علیہ کی پہلی اولاد ہیں ۔
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
تعمیر خانہ کعبہ
-
خزانہ خانہ کعبہ
-
مقام ابراہیم علیہ السلام کا فریم
-
فیصلہ
-
قارون کا واقعہ
-
حضرت عزیر علیہ السلام کی گھرواپسی
-
سیرت ِ مبارکہ
-
حضرت اسماعیل علیہ السلام کوذبح کرنے کا حکم
-
جانثار رسول ﷺ
-
فتح مکہ, حق آگیا باطل مٹ گیا
-
امام بارگاہ کربلا گامے شاہ
-
فاتح شام و قبرص
-
اسلامی بحری بیڑے کے موجد
-
نبی ؐ اور صحابہ ؓ کی نظر میں شان امیر معاویہ ؓ
-
حضرت مجددالف ثانی، ہند میں سرمایہ ملت کے نگہبان
اہم اسلامی معلومات
کلمے حج آیت الکرسی سنت نبوی تراویح شب قدر اعتکاف محرم صدقہ زکوٰۃ فطرانہ وتر اور دعائے قنوت تہجدRamadan 2019 Timings - Lahore - Karachi - Islamabad - Rawalpindi - Faisalabad - Multan - Peshawar - Quetta - Sialkot - Gujranwala - HyderabadSite Links: Ramadan 2019 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2019 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.