Open Menu

Hazrat Mujaddid Alf Sani Hind Mein Sarmaya Millat Ke Nigehbaan - Article No. 1679

Hazrat Mujaddid Alf Sani Hind Mein Sarmaya Millat Ke Nigehbaan

حضرت مجددالف ثانی، ہند میں سرمایہ ملت کے نگہبان - تحریر نمبر 1679

آپ نے دین اسلام کی تجدید و حفاظت اور احیائے شریعت کا فریضہ سرانجام دیا۔ آپ کا سلسلہ نسب 31 واسطوں سے خلیفہ ثانی حضرت عمر بن خطاب تک پہنچتا ہے۔ ہندوستان میں مغل بادشاہ جلال الدین اکبر نے جب علانیہ دعویٰ الوہیت کیا اور پھر سجدہ نہ کر نے والوں کو قتل کروانے لگا تو

پیر 16 اپریل 2018

حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی فاروقی کی ولادت باسعادت سرہند شریف ضلع پٹیال مشرقی پنجاب میں ہوئی۔ آپ کی کنیت ابو البرکات ‘لقب بدرالدین اور اسم شیخ احمد تھا۔ آپ کو مجددالف عمانی اس لئے کہتے ہیں کہ سرکار کائنات کے وصال مبارک کے ایک ہزار سال پورے ہورہے تھے کہ آپ کی ولادت ہوئی اور آپ نے دین اسلام کی تجدید و حفاظت اور احیائے شریعت کا فریضہ سرانجام دیا۔
آپ کا سلسلہ نسب 31 واسطوں سے خلیفہ ثانی حضرت عمر بن خطاب تک پہنچتا ہے۔ ہندوستان میں مغل بادشاہ جلال الدین اکبر نے جب علانیہ دعویٰ الوہیت کیا اور پھر سجدہ نہ کر نے والوں کو قتل کروانے لگا تو ایسے میں حضرت مجدد الف ثانی نے غیرت میں آ کر بادشاہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ بادشاہ کو نصیحت آمیز مکتوبات اور کلمات بجھوائے۔

(جاری ہے)

اس سے ابتدائی کامیابی یہ حاصل ہوئی کہ اکبر کی طرف سے لوگوں کو یہ اختیار دیا گیا کہ و ہ دین محمدی میں رہیں یا اکبر کے اختراع کردہ?دین الہی میں آجائیں۔

سرکاری ملازمین کو لوگوں کے ساتھ زبردستی کرنے سے تاکید اََمنع کر دیا گیا۔جلال الدین اکبر کے بعد جہانگیر تخت نشین ہوا۔ اکبر کے مقابلے میں اُس کو دین سے کوئی عناد نہیں تھا مگر یہ بھی لوگوں سے سجدہ کرواتا تھا۔ جہانگیر کا وزیر آصف جا ہ مخالفان دین سے مل کر حضرت مجدد الف ثانی کے خلاف مشورے دیا کرتا تھا۔ آصف جاہ کے بہکانے پر جہانگیر مجدد الف ثانی کی طرف سے سخت بدظن ہو گیا اور مجدد الف ثانی کو در بار میں بلایا۔
آپ دربار میں تشریف لائے مگر سجد ہ نہ کیا۔ آپ نے فرمایا میں نے سوائے خداکے نہ تو کسی کو سجدہ کیا ہے اور نہ ہی کروں گا۔ اس پر بادشاہ نے آپ کو گوالیار کے قلعہ میں نظر بند کرنے کا حکم دے دیا۔ قید کے بعد آپ کی ساری جائیداد جن میں کتابیں بھی تھیں ضبط کر لی گئیں ، مگر آپ نے گوالیار کے قلعہ میں تبلیغ و ارشاد کا زبردست سلسلہ شروع کر دیا۔ آپ کی تبلیغ سے کئی ہزار قیدی مشرف بہ اسلام ہوئے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu