Open Menu

Siddique E Akbar R.A Ka Jawab - Article No. 2072

Siddique E Akbar R.A Ka Jawab

صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جواب - تحریر نمبر 2072

مبارک ہو مکہ سے اور قبیلہ ءبنی ہاشم سے نبی آخرالزماں کا ظہور ہونے والا ہے

منگل 10 جولائی 2018

صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جواب سیّدنا صدیقِ اکبر ؓ قبل از قبولِ اسلام بہت بڑے تاجر تھے۔ آپ ؓ ایک مرتبہ ملک شام میں گئے تو وہاں آپ ؓ نے ایک خواب دیکھا۔ آپ ؓ نے دیکھا کہ چاند اور سورج آسمان سے نیچے اتر آئے ہیں اور دونوں حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی گو دمیں داخل ہو گئے ہیں۔ حضرت ابوبکر ؓ نے دونوں کو پکڑ کر اپنے سینے سے لگالیا اور اپنی چادر مبارک اوپر ڈال دی۔
صبح آپ ؓ بیدار ہوئے تو اس عجیب و غریب خواب کی تعبیر پوچھنے کے لیے ایک راہب کے پاس پہنچے ۔ اس راہب نے سارا خواب سن کر پوچھا آپ کا نام کیا ہے، آپ ؓ کہاں کے رہنے والے ہیں، اور کون سے قبیلہ کے ہیں؟ حضرت صدیق اکبر ؓ نے فرمایا میرا نام ابوبکر ؓ ہے، مکہ کا رہنے والا ہوں اور بنی ہاشم سے ہوں۔ راہب نے کہا تو مبارک ہو مکہ سے اور قبیلہ ءبنی ہاشم سے نبی آخرالزماں کا ظہور ہونے والا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر یہ نبی ِپاک نہ ہوتے تو اللہ تعالیٰ زمین و آسمان کو پیدا نہ فرماتا۔ اور ساری کائنات بھی کبھی ظاہر نہ ہوتی اور جملہ انبیاءکرام بھی کبھی پیدا نہ ہوتے۔ وہ نبی پاک سب رسولوں کے سردار ہوں گے اور سب انہیں محمد اور احمد کے نام سے یاد کریں گے اور اے ابوبکر ؓ ! اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ تم اس کے دین میں داخل ہوگے اور اس کے اولین وزیر بنوگے اور اس کے خلیفہ ہو گے۔
اے ابوبکرؓ ! میں نے اس نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تورات میں تعریف پڑھی ہے۔ میں نے انجیل و زبور میں اس کا ذکر پڑھا ہے اور اس پر ایمان لا چکا ہوں۔ اب میں اس کے دین میں داخل ہو چکا ہوں اور عیسائیوں کے خوف سے اپنا ایمان چھپا رہا ہوں۔ مگر آج تم سے ساری حقیقت بیان کر دی ہے۔ حضرت صدیق اکبر ؓ یہ تعبیر سن کر بڑے متاثر ہوئے اور دل پر رقت طاری ہو ئی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کے شوق کا غلبہ ہوا۔
آپؓ فوراََمکہ واپس آئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضور صلی اللہ ولیہ وسلم کو دیکھ کر آپ کا دل باغ باغ ہوگیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی ابو بکرؓ کو دیکھ کر مسکرائے اور فرمایاابو بکر ؓ جلدی کلمہ پڑھواور میرے دین میں آجاﺅ۔صدیق اکبر ؓ نے عرض کیا! حضورﷺ ! کیا کوئی معجزہ دیکھ سکتا ہوں ؟ حضور ﷺ نے مسکرا کر فرمایا۔ ملک شام میں جو خواب دیکھ کر آئے ہو اور راہب نے جو تعبیر سنائی تھی وہ میرا معجزہ ہی تو ہے۔ صدیقِ اکبر ؓ نے فوراََ کلمہ پڑھ کر دینِ اسلام قبول کر لیا۔

Browse More Islamic Articles In Urdu