Open Menu

Iftar Ke Waqt Kounsi Dua Parhi Jaye - Article No. 1889

Iftar Ke Waqt Kounsi Dua Parhi Jaye

افطاری کے وقت کون سی دعا پڑھی جائے؟ - تحریر نمبر 1889

اس سلسلے میں ایک دعا یہ مشہور ہے ”(اللھم لک صمت وعلی رزقک افطرت)لیکن یہ مراسل روایت ہے جو محدثین کے نزدیک ضعیف شمار ہوتی ہے۔

جمعرات 31 مئی 2018

اس سلسلے میں ایک دعا یہ مشہور ہے ”(اللھم لک صمت وعلی رزقک افطرت)لیکن یہ مراسل روایت ہے جو محدثین کے نزدیک ضعیف شمار ہوتی ہے۔ایک دوسری دعا جو عام کیلنڈروں میں لکھی ہوتی ہے۔(اللھم لک صمت وبک امنت وعلیک توکلت وعلی رزقک افطرت) یہ دعا بالکل بے سند اور بے اصل ہے ایک تیسری دعا جو ہے۔نبی ﷺ افطاری کے وقت پڑھتے تھے۔

(جاری ہے)


(ذھب الظما وابتک العروق وثبت الاجر ان شاءاللہ)
ترجمہ”پیاس دور ہوگئی ‘ رگیں تر ہو گئیں اور اگر اللہ نے چاہا ‘تو اجر ثابت ہو گیا“
اس کی سند حسن درجے کی ہے اس لئے بہتر ہے کہ افطاری کے وقت یہ دعا پڑھی جائے۔

اگرچہ شیخ البانی نے دوسری مرسل روایت کو بھی شواہد کی بنا پر قابل قبول قرار دیا ہے۔لیکن بعض دوسرے علما ءشیخ البانی کی اس رائے سے متفق نہیں اور وہ اسے ضعیف قرار دیتے ہیں۔واللہ علم

Browse More Islamic Articles In Urdu