Open Menu

Ramadaan Ul Mubarak Mein Omra Karne Ki Fazeelat - Article No. 1839

Ramadaan Ul Mubarak Mein Omra Karne Ki Fazeelat

رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی فضیلت - تحریر نمبر 1839

آپ ﷺنے اسے فرمایا: جب رمضان آئے تو اس میں عمرہ کرنا اس لیے کہ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے یا میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے ۔

منگل 22 مئی 2018

رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی بھی بڑی فضیلت ہے۔ نبی کریمﷺ نے ایک عورت سے فرمایا:
اس مقام پر اس عورت کا نام بھی ام سنان انصار یہ بیان کیا گیا ہے۔ آپ ﷺنے اسے فرمایا: جب رمضان آئے تو اس میں عمرہ کرنا اس لیے کہ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے یا میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے ۔
نبیﷺکا ایک معمو ل یہ بھی تھا کہ آپ اکثر فجر کی نماز پڑھ کر اپنے مصلے پر تشریف رکھتے یہاں تک کہ سورج خوب چڑھ آتا۔

(جاری ہے)


ایک اور حدیث میں نبی اکرمﷺ نے فرمایا:
جس نے فجر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی پھر (مسجد میں) بیٹھا اللہ تعالی کا ذکر کرتا رہا یہاں تک کہ سورج نکل آیا پھر اس نے دو رکعت نماز پڑھی تو اس کو ایک حج اور عمرے کی مثل اجر ملے گا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: پورے حج وعمرے کا ‘پورے حج و مرے کا‘ پورے حج وعمرے کا۔“س
یہ فضیلت عام ہے رمضان اور غیر رمضان دونوں حالتوں میں مذکورہ دو رکعتوں کی وہ فضیلت ہے جو اس میں بیان کی گئی ہے۔
اسے اعمال رمضان میں بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عام دنوں میں تو ہر مسلمان کیلئے اس فضیلت کا حاصل کرنا مشکل ہے۔ تا ہم رمضان میں جب کہ نیکی کرنے کا جذبہ زیادہ قوی اور ثواب کمانے کا شوق فراواں ہوتا ہے اس لیے رمضان میں تو یہ فضیلت حاصل کرنے کی کوشش ضرور کرنی چاہیے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu