Shab E Qadr Ki Fazeelat - Article No. 1031
شبِ قدر کی فضیلت - تحریر نمبر 1031
”بیشک ہم نے قرآن کو لیلة القدر یعنی باعزت وخیروبرکت والی رات میں نازل کیا ہے۔اورآپ کو کیا معلوم کہ لیلةالقدرکیا ہے۔لیلة القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔اس رات میں فرشتے اور جبریل روح الامین اپنے رب کے حکم سے ہر حکم لے کر اُترتے ہیں۔ وہ رات سلامتی والی ہوتی ہے طلوع فجر تک۔ “
جمعہ جون

ان آیا ت میں قرآن کریم کی بہت بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے جس کی تعبیر ان الفاظ میں کی گئی ہے کہ ہم نے قرآن کی عظمت واہمیت کے پیش نظر اسے ایک نہایت ہی معظم ومکرم اور بابرکت رات میں نازل کیا ہے۔اسی مضمون کو اللہ تعالی نے سورة الدخان آیت (3) میں یوں بیان فرمایاہے: ”بیشک ہم نے قرآن کو ایک بابرکت رات میں نازل کیا ہے بیشک ہم ڈرانے والے تھے“۔ اور یہ رات ماہِ رمضان میں تھی جس کی تصریح اللہ تعالی نے سورة البقرة آیت (58) میں فرمادی ہے : ”رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا“۔
اللہ تعالی نے لیلة القدر کی عظمت واہمیت بیان کرنے کے لیے نبی کریم اکومخاطب کرکے کہا: آپ کو کیا معلوم کہ لیلة القدر کیاہے؟لیلةالقدر ایسے ہزار مہینوں سے بہتر ہے جن میں کوئی لیلة القدر نہ ہو یعنی ایک لیلة القدر تراسی سال اورچار ماہ سے بہتر ہوتی ہے اس لیے کہ اس میں فرشتے اور جبریل علیہ السلام اپنے رب کے حکم سے آسمان سے زمین پر اترتے ہیں درآنحالے کہ ان کے پاس آنے والے سال سے متعلق رب العالمین کے تمام فیصلے اوراحکام ہوتے ہیں جیساکہ سورةالدخان آیت (۴،۵) میں آیا ہے ”اسی رات میں ہر پرحکمت کام کا فیصلہ کیاجاتاہے ہمارے پاس سے حکم ہوکرہم ہی ہیں رسول بناکر بھیجنے والے “۔
لیلة القدر سراسر سلامتی اور خیر ہی خیر ہوتی ہے ،اس میں کوئی شر نہیں ہوتا اور یہ خیروسلامتی غروب آفتاب سے طلوع فجر تک باقی رہتی ہے۔ بعض لوگوں نے سلامتی والی رات کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ مومنین اس رات کو شیاطین کے شر سے محفوظ رہتے ہیں، یا یہ کہ فرشتے مومنوں اورمومنات کو سلام کرتے ہیں۔
لیلة القدر کی تعیین کے بارے میں علماء کے چالیس سے زیادہ اقوال ہیں ،سب سے قوی روایت یہ ہے کہ یہ رات ماہِ رمضان کی آخری دس راتوں میں آتی ہے ، بخاری ومسلم اوراحمد وترمذی نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ انے فرمایا: ”لیلة القدر کو رمضان کی آخری دس راتوں میں سے طاق راتوں میں تلاش کرو“۔اسی لیے نبی کریم ا ان دس راتوں میں عبادت کا بڑا اہتمام کرتے تھے ،اعتکاف کرتے تھے اورعباد ت کے لیے خود بھی جگتے تھے اوراپنے گھر والوں کو بھی جگاتے تھے۔ دیگرصحیح احادیث سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ طاق راتوں میں سے کوئی رات ہوتی ہے۔
بہرحال لیلة القدر سے متعلق احادیث کا مطالعہ کرنے سے اتنی بات ضرور سمجھ میں آتی ہے کہ مسلمان کی زندگی میں اس رات کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے اسی لیے اسے پانے کے لیے ہرممکن کوشش کرنی چاہیے اورنبی کریم کی اتباع میں رمضان کی آخری دس راتوں میں عبادت کا خوب اہتمام کرنا چاہیے اعتکاف کرنا چاہیے اوراپنے بچوں کو بھی ان راتوں میں عبادت کے لیے جگاناچاہیے۔
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
ماہ خوش جمال
-
روزہ برائے حصولِ تقویٰ
-
رمضان کریم
-
روزے کے روحانی ‘ اخلاقی و اجتماعی فوائد
-
فلسفہ صیام
-
اعتکاف کے ذریعہ فیوض و برکات
-
شوال کی فضیلت
-
سن ہجری کی ابتداء ”محرم الحرام “
-
رواداری، اسلام اور ماہ محرم الحرام
-
روزہ بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں
-
رمضان المبارک
-
رمضان المبارک
-
ماہ رمضان۔اللہ کا مہینہ
-
رمضان کریم
-
رمضان کریم اور کرامات
اہم اسلامی معلومات
کلمے حج آیت الکرسی تراویح شب قدر اعتکاف محرم صدقہ زکوٰۃ فطرانہ وتر اور دعائے قنوت تہجدRamadan 2020 Timings - Lahore - Karachi - Islamabad - Rawalpindi - Faisalabad - Multan - Peshawar - Quetta - Sialkot - Gujranwala - HyderabadSite Links: Ramadan 2020 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2020 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.