Open Menu

Hajj Ke Paanch Din - Article No. 2210

Hajj Ke Paanch Din

حج کے پانچ دن - تحریر نمبر 2210

حج کا پہلا دن، 8/ ذی الحجہ متمتع یعنی جس نے عمرہ ادا کرنے کے بعد احرام کھول دیا تھا آٹھویں ذی الحجہ کوغسل کرے اگرغسل نہ کر سکے تو وضو کر کے پہلے کی طرح احرام باندھے یعنی ایک چادر بدن پر ڈال لے اور دوسری لنگی کے طور پر باندھ لے۔

بدھ 8 اگست 2018

مفتی محمد جلال الدین احمد امجدی
متمتع یعنی جس نے عمرہ ادا کرنے کے بعد احرام کھول دیا تھا آٹھویں ذی الحجہ کوغسل کرے اگرغسل نہ کر سکے تو وضو کر کے پہلے کی طرح احرام باندھے یعنی ایک چادر بدن پر ڈال لے اور دوسری لنگی کے طور پر باندھ لے اور مسجد حرام میں کسی جگہ دو رکعت نماز احرام کی نیت سے پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد سر سے چادر ہٹا کر یوں نیت کرے۔


ترجمہ:اے اللہ! میں حج کی نیت کرتا ہوں تو اسے میرے لئے آسان کر دے اور اسے میرے طرف سے قبول فرما۔
اس کے بعد تین بار اونچی آواز سے لبیک کہہ کر دعا مانگے اب حج کا احرام بندھ گیا اور وہ ساری پابندیاں جوعمرہ کے احرام کے وقت تھیں لوٹ آئیں۔ احرام کے بعد کعبہ شریف کا ایک نفل طواف رمل و اضطباع کے ساتھ کرے۔

(جاری ہے)

اور آج ہی طواف زیارت کی سعی بھی کرلے اگر چہ افضل یہ ہے کہ جب منی سے طواف زیارت کے لئے آئے تب اس کی سعی کرے۔

لیکن حاجیوں کی سہولت کے
لئے پہلے بھی جائز ہے اور قارن و مفرد جو حالت احرام میں ہیں اور طواف قدوم میں طواف زیارت کی سعی سے فارغ ہو چکے ہیں انہیں سرے سے احرام باندھنے یا دوبارہ طواف زیارت کی سعی کرنے کی ضرورت نہیں۔
عورتوں کے حج کا احرام :
عورتیں اگر حالت نا پاکی میں نہ ہوں تو پہلے کی طرح احرام باندھ کر حج کی نیت کریں ۔اور جو عورتیں کہ نا پاکی حالت میں ہوں غسل یا صرف وضو کریں اور اپنی قیام گاہ پر ہی حج کی نیت سے احرام باندھ لیں ۔
اور طواف زیارت کی سعی حج کے بعد طواف زیارت کے ساتھ ہی ادا کر یں اور ظہر سے پہل منی میں پہنچ جانا چاہئے کہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے عرفات جانے سے پہلے منیٰ میں پانچ نمازیں ادا فرمائی ہیں۔

منیٰ کی طرف روانگی: منی کی طرف جانے کے لئے موٹر اور وہاں ٹھہر نے کے لئے خیمے کے کرائے معلمین ذی الحجہ کے شروع ہی میں حاجیوں سے وصول کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
مکہ شریف سے منیٰ تقریب5 کلومیٹر م ہے اور منی سے عرفات تقر یا9 کلو میٹر ہے اور ان دونوں کے درمیان ۵ کلومیٹر پر مزدلفہ ہے۔ موٹر سے جانے میں پانچ دن کھانے پکانے کے سامان اور بستر و غیرہ لے جانے میں ضرور سہولت رہتی ہے لیکن موٹر عموما وقت پر نہیں پہنچتے بلکہ اس سے آنے جانے میں بسا اوقات لوگوں کی نمازیں بھی قضا ہو جاتی ہیں اس لئے اگر طاقت ہوتو بہتر ہے کہ پیدل جائیں کہ وقت پر پہنچ جائیں گے اور مکہ شریف میں لوٹ کر آنے تک ہر قدم پر سات کروڑ نیکیاں لکھی جائیں گی یہ نیکیاں تھی تخمیناََ اٹھترکھرب اور چالیس ارب ہوتی ہیں۔
یہ اللہ تعالی کا فضل ہے جو پیارے مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے صدقے میں اس امت کو ملا ہے۔
منیٰ جاتے ہوئے راستہ بھر لبیک ، درود شریف اور دعا کی کثرت کریں دنیا کی باتوں میں نہ لگیں اور جب منیٰ نظر آئے تو یہ دعا پڑھیں۔
ترجمہ: اے اللہ ! یہ منیٰ ہے پس تو مجھ پر وہ احسان فرما جو تو نے اپنے دوستوں پر احسان فر ما یا ہے۔
منیٰ میں رات بھر ٹھہریں اور ظہر سے نویں کی صبح تک پانچ نمازیں یہیں پڑھیں ۔
بعض لوگ آٹھویں کو منیٰ میں نہیں ٹھہرتے اور سیدھے عرفات پہنچ جاتے ہیں ان کی اتباع میں یہ سنت عظیمہ ہرگز نہ چھوڑیں۔ منیٰ کی نویں رات نہایت مبارک رات ہے اسے ضائع نہ کریں پوری رات ذکر و عبادت میں گزار یں۔بیہقی اور طبرانی کی حدیث میں ہے کہ سرکار اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا کہ جوشخص عرفہ کی رات میں ایک ہزار مرتبہ یہ دعا پڑھے تو جو کچھ اللہ تعالی سے مانگے گا پائے گا۔

ترجمہ:پاک ہے وہ کہ جس کا عرش بلند ی میں ہے۔ پاک ہے وہ کہ جس کی حکومت زمین میں ہے۔ پاک ہے وہ کہ دریا میں اس کا راستہ ہے۔ پاک ہے وہ کہ آگ میں اس کی سلطنت ہے۔ پاک ہے کہ وہ جنت میں اس کی رحمت ہے۔ پاک ہے وہ کہ قبر میں اس کا حکم ہے۔ پاک ہے وہ کہ ہوا میں جور وحیں ہیں اس کی ملک ہیں۔ پاک ہے وہ کہ جس نے آسمان کو بلند کیا۔ پاک ہے وہ کہ جس نے زمین کو پست کیا۔ پاک ہے وہ کہ اس کے عذاب سے پناہ نجات کی کوئی جگہ نہیں مگر اسی کی طرف۔

Browse More Islamic Articles In Urdu