Open Menu

Tarbiat E Haj - Article No. 957

Tarbiat E Haj

تربیت حج - تحریر نمبر 957

بصری تربیت گاہ منا سک حج و عمرہ کے زیر انتظام حج معلوماتی ڈیسک کا قیام

پیر 13 جولائی 2015

راولپنڈی (پ ر)بصری تربیت گاہ منا سک حج و عمرہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بصری تربیت گاہ مناسک حج وعمرہ F-765، کالج چوک، سیدپور روڈ،سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں حج2015 ءء کے لیے معلوماتی و تربیتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حج پر جانے والے عازمین (گورنمنٹ سکیم، پرائیوٹ سکیم) کسی بھی قسم کا مسئلہ کے حل کیلئے مثلا حج درخواست فارم ، حج بدل کے بارے میں معلومات وغیرہ اور مناسک حج کی تربیت کے بارے میں کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔

مناسک حج کا کتابچہ ”ترتیب حج“ بلامعاوضہ دستیاب ہے۔ حج پر جانے والے عازمین جوابی پتہ لکھا ہوا ڈاک کا لفافہ ارسال کر کے کتابچہ ترتیب حج بلامعاوضہ منگوا سکتے ہیں ۔ انشاء اللہ عید الفطر کے بعدحسب سابق مناسک حج کے تربیتی پروگرام شروع ہو نگے۔ بے لو ث خدمت، مشاورت اور تربیت کیلئے موبائل: 0333-5207070پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Browse More Islamic Articles In Urdu