- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Syedna Imam Muhammad Bin Sirin Razi Allah Anho - Article No. 3453
سیدنا امام محمد بن سیرین رضی اللہ عنہ - تحریر نمبر 3453
آپ کی ولادت مبارک 33 ہجری بصرہ کے ایک موضع جر جیامیں ہوئی۔آپ کے بھائی حضرت انس بن سیرین رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین کی پیدائش امیر المومنین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت سے تقریبا دو سال قبل ہوئی
پیر محمد فاروق بہاوٴالحق شاہ منگل 2 جون 2020
سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ارشاد کردہ احادیث طیبات اسلام کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہیں۔ان احادیث مبارکہ کو جرح و نقد سے گزارکر ہم تک پہنچانے کیلئے ایک مکمل سلسلہ موجود ہے۔اس سلسلہ الزھب میں موجود ہر فرد اپنی جگہ پر خدمات اورتقوی کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔صحابہ کرام کے بعد تابعین نے علم حدیث کی جس طرح خدمت کی پوری امت ان کے احسان کی مقروض ہے۔
امام التابعین ،شیخ الحدیث ،امام المعبرین ، امام محمد بن سیرین رضی اللہ تعالی عنہ سب سے نمایاں شخصیت ہیں۔آپ کی ذات مبارکہ میں تفقہ فی الدین کے ساتھ ساتھ ساتھ تعبیر خواب کا غیرمعمولی جوہر بھی موجود تھا۔آپ ایک طرف تو احادیث کے راویوں سے متعلق مکمل علم رکھتے تھے دوسری طرف عبادت اور پرہیزگاری میں بھی یگانہ روزگار تھے۔
(جاری ہے)
یہ کہنا مبالغہ نہیں ہوگا کہ امام محمد بن سیرین کو تعبیر دانی میں جو مہارت حاصل تھی اس کی مثال آپ کے عہدا ور آپ کے زمانہ کے بعد میں بھی کسی بزرگ میں ملنا مشکل ہے۔
آپ کی حیات طیبہ میں یہ معمول تھا کہ اسلامی دنیا میں جب بھی کوئی شخص ایسا خواب دیکھتا کہ علماء اور صلحاء اس کی تعبیر بیان کرنے سے قاصر ہوتے تو اس وقت وہ امام محمد بن سیرین کی طرف رجوع کرتا اور آپ اس کی جو بھی تعبیر بیان فرماتے وہ ایسی صائب اور اٹل ہوتی کہ اس کا اثر ظاہر ہونے پر اپنے وقت کے ائمہ و علما اورصالحین آپ کی فراست کی داد دیتے۔علامہ سیوطی ایک مقام پر تحریر کرتے ہیں کہ امام ذہبی نے ہر فن کے بزرگ اور ماہر عمائد کی ایک فہرست مرتب کی جس میں محمد ابن سیرین کو معتبر خصوصی کے نام سے یاد کیا ہے۔آپ کی ولادت مبارک 33 ہجری بصرہ کے ایک موضع جر جیامیں ہوئی۔آپ کے بھائی حضرت انس بن سیرین رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین کی پیدائش امیر المومنین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت سے تقریبا دو سال قبل ہوئی۔ آپ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ کے آزاد کردہ غلام تھے لیکن آپ کی غلامی سے آزادی کے باوجود آپ کی خدمت میں حاضر رہے اور بطور کاتب خدمات سرانجام دیتے۔
آپ کی والدہ ماجدہ حضرت صفیہ،سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی کنیز تھی۔آپ نے اپنی زندگی کے ابتدائی ایام حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس ہی گزارے اور آپ کی خدمت کرتے کرتے آسمان علم و فضل پر خصوصا تعبیر خواب پر آفتاب بن کر چمکے۔ تعبیرالرویا کے فن میں مکمل مہارت کے ساتھ ساتھ آپ کو علم حدیث میں بھی کمال حاصل تھا۔آپ نے حدیث کی روایت،تحقیق اور ثقاہت میں ایک ایسا معیار قائم کیا جو بعد میں آنے والے محدثین کے لیے مشعل راہ کی حیثیت سے قائم رہا۔
ابتدا محمد بن سیرین حدیث کی روایت میں اسناد کا خاص لحاظ نہ رکھتے تھے لیکن بعد میں جب فتنوں نے سر اٹھایا اور کئی صالحین امت نے بھی بھی مختلف بدعتی لوگوں کی روایت کردہ احادیث بھی بیان کرنا شروع کردیں تو امام محمد بن سیرین نے روایت کرنے کے لئے معیار قائم کیا کہ وہ معتزلہ کی بیان کردہ کوئی حدیث کی روایت نہ کرتے بلکہ صرف اہل سنت سے ہی روایت لیتے اور وہی بیان کرتے۔
حضرت محمد بن سیرین رضی اللہ تعالی عنہ کپڑے کا کاروبار کرتے تھے۔اور اس کاروبار میں شریعت اسلامیہ کے تمام اصولوں کا خیال رکھتے۔تقوی کا یہ عالم تھا کہ اگر کپڑے میں کوئی عیب ہوتا تو فروخت کرنے سے پہلے اس کو واضح طور پر بیان کرتے۔ابن سعد نے آپ کی شخصیت کے متعلق ایک عجیب واقعہ تحریر کیا ہے کہ آپ نے 40 ہزار درہم کا اناج بغرض تجارت خریدا۔اس اناج کی خریداری کے بعد آپ کو معلوم ہوا کہ جس شخص سے انہوں نے یہ سودا کیا تھا اس نے وہ غلہ کچھ ایسے ذرائع سے اگایا تھا جو شرعا مشکوک تھے۔آپ نے وہ سارا اناج غرباء و مساکین میں تقسیم فرما دیا۔آپ کے ذمے واجب الادا رقم رہ گئی۔ جو ادا نہ ہو سکی اس پر مالک نے آپ پر دعویٰ دائر کر دیا اور قاضی نے آپ کو اس کی پاداش میں جیل بھیج دیا اور آپ اس وقت تک رہے جب تک آپ نے اس کو بقایا رقم ادا نہ کردی۔
حضرت امام محمد بن سیرین لوگوں سے معاملات کرنے میں حد درجہ محتاط تھے۔اور لوگوں کو بھی شریعت پر عمل کرنے کی نصیحت فرمایا کرتے۔ حضرت ہشام بن حسان فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص تجارت کے لیے بیرون ملک روانہ ہوتا تو امام محمد بن سیرین خصوصی طور پر بلا کر نصیحت کرتے کہ اللہ تعالی سے ڈرتے رہنا اس نے جو تمہارے مقدر میں کردیا ہے اس کی تلاش میں کوشش کرنا اور اگر تم حرام کو حاصل کرنے کی کوشش کرو گے تب بھی تمیں وہی ملے گا جو تمہارے مقدر میں ہے اوربے شک قسمت سے زیادہ تم حاصل نہیں کر سکو گے۔(حلیت الاولیاء.).
حضرت امام کے متعلق آپ کے ہمعصر بزرگوں اور بعد میں آنے والے بزرگوں نے آپ کے واقعہ پر کئی مقامات پر اظہار خیال کیا ہے. حضرت مورق عجلی رحمة اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے تقوی و پرہیزگاری اور فقہ میں امام محمد بن سیرین سے بڑھ کر کسی کو نہیں دیکھا۔(تہزیب التہذیب.جلد 5)
حضرت ابو قلابہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اے لوگو تم جس حیثیت سے بھی امام محمد بن سیرین کوجانچ لو۔ انہیں ورع وتقوی اور اپنے نفس پر سب سے زیادہ ضبط کرنے والا پاؤ گے۔(تہزیب التہذیب). حضرت ابن عون رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں میں نے دنیا میں تین لوگ بے مثال دیکھے عراق میں محمد بن سیرین،حجاز میں قاسم بن محمد، اور شام میں رجعا بن حیات،ان تینوں میں ابن سیرین سب سے بے مثال تھے(۔تہزیب التہذیب)
آپ کے علم و فضل اور تقوی کا یہ عالم تھا کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ کا جب وقت وصال نزدیک آیا تو آپ نے وصیت فرمائی کہ مجھے محمد بن سیرین غسل دیں اور وہی میرا جنازہ پڑھائے اور وہی میری تدفین کریں۔آپ کی کتاب تعبیرالرؤیاء کے مقدمہ میں حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ ہو تعالی عنہ کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے فرماتے ہیں کہ چار قسم کے لوگوں سے خواب کی تعبیر پوچھنا جائز نہیں ہے 1. ایسے لوگ جو شریعت کے پابندنہ ہوں۔2 عورتوں سے.3. جاہلوں سے۔ 4دشمنوں سے
امام محمد بن سیرین 77سال تک علم و فضل کا نور بکھیرنے کے بعد 9شوال المکرم 110ھ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔آپ کا مزار مبارک آج بھی مرجع خلائق ہے اور آپ کی کتاب تعبیر الرؤیا بنیادی نصابی کتاب کی حیثیت رکھتی ہے۔
Browse More Islamic Articles In Urdu
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی شادی
Hazrat Fatima RA Ki Shaadi
میرے آقا ﷺ کا جانثار ساتھی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
Meere Aaqa SAW Ka Jan Nisar Saathi
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سبق آموز اقوال
Hazrat Abu Bakar Siddique RA K Sabaq Amooz Aqwal
صفرکامہینہ اور توہمات
Safar Ka Mahina Or Tohmaat
محرم الحرام اور عاشورہ کی فضیلت اور تاریخی پس منظر
Moharram Ul Haram Or Ashura Ki Fazeelat
سکھائے کس نے اسماعیل کو آداب فرزندی
Sikhaye Kis Ne Ismail Ko Adaab e Farzandi
پیکر تسلیم و رضا سیّدنا ابراہیم علیہ السلام
Pekar Tasleem o Raza Syedna Ibrahim AS
حضرت سعد بن ربیع رضی اللہ تعالی عنہ
Hazrat Saad Bin Rabi RA
شوال کے روزے چھے اور ثواب پورے سال کا
Shawal K Roze 6
معجزہ شق القمر
Mojza shaq ul qamar
سیدنا امام محمد بن سیرین رضی اللہ عنہ
syedna imam Muhammad bin Sirin razi Allah anho
شب قدر کی فضیلت
Shab e Qadar Ki Fazeelat