Open Menu

Chapter Ar-Ruqba - Sunan Nisai Chapter 38

Chapter 38, Jild 38 of Sunan Nisai in Urdu & English translation. In this chapter, Imam Nasai has discussed the Ar-Ruqba related Hadees. There are total 14 Hadith in this chapter, all hadees are given by the hadees numbers and proper reference to keep it authentic. You can search the hadees of this Jild or other chapters easily in Arabic, Urdu or English text, also download this whole book or this chapter in the PDF format.

  • Book Name Sunan Nisai
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
  • Chapter Name Ar-Ruqba
  • Total Hadith 14

حدیث نمبر 3736

´زید بن ثابت رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رقبیٰ لاگو ہو گا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3737

´زید بن ثابت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رقبیٰ کو اسی کا حق قرار دیا ہے جسے رقبیٰ کیا گیا ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3738

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رقبیٰ (مصلحتاً جائز) نہیں ہے (لیکن اگر کسی نے کر دیا ہے) تو جسے رقبیٰ کیا گیا ہے اس کے ورثاء کو میراث میں ملے گا، دینے والے کو واپس نہ ہو گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3739

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے مال کا رقبیٰ نہ کرو، اور جس نے کسی چیز کا رقبیٰ کیا تو وہ چیز اسی کی ہو گی جس کو وہ بطور رقبیٰ دی گئی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3740

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمریٰ ۱؎ لاگو ہو گا، اور وہ اسی کا حق ہو گا جسے وہ عمریٰ کیا گیا ہے، اور رقبیٰ لاگو ہو گا، اور یہ اسی کا ہو گا جسے وہ رقبیٰ کیا گیا ہو اور اپنا ہبہ کر کے واپس لینے والا قے کر کے چاٹنے والے کی طرح ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3741

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` عمریٰ اور رقبیٰ دونوں برابر ہیں (ان میں کچھ فرق نہیں)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3742

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رقبیٰ اور عمریٰ جائز نہیں ہیں ۱؎ لیکن اگر کسی نے کوئی چیز عمریٰ کسی کو دی تو وہ اسی کی ہو جائے گی جسے عمریٰ میں دی گئی ہے، اور جس نے کسی کو کوئی چیز رقبیٰ کی تو وہ چیز اس کی ہو جائے گی جسے اس نے رقبیٰ کی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3743

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` عمریٰ اور رقبیٰ کرنا جائز نہیں، لیکن جس کسی نے کسی کو کوئی چیز عمریٰ یا رقبیٰ میں دی تو جس کو دی ہے وہ چیز اسی کی ہو جائے گی، اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد بھی (یعنی مرنے کے بعد اس کے ورثہ کو ملے گی)۔ حنظلہ نے اس حدیث کو مرسلاً بیان کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3744

´طاؤس کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رقبیٰ کرنا جائز نہیں، لیکن جس کسی کو رقبیٰ میں کوئی چیز دی گئی تو (وہ چیز اسی کی ہو گی اور) اس میں میراث نافذ ہو گی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3745

´زید بن ثابت رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمریٰ میراث ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3746

´زید بن ثابت رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمریٰ وارث کا حق ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3747

´زید بن ثابت رضی الله عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمریٰ لاگو ہو گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3748

´زید بن ثابت رضی الله عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمریٰ وارث کا حق ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3749

´زید بن ثابت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمریٰ وارث کا حق ہے، واللہ اعلم (اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے)۔مکمل حدیث پڑھیئے