Surah Al-A'la سورة الأعلى Audio Tilawat in Arabic with Urdu Translation

Audio Recitation of Surah Al-A'la سورة الأعلى in Arabic with Urdu translation by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais, Surah Al-A'la surah number is 1, and its called Makki Surah of Quran Majeed. You can listen the beautiful Tilawat of this Surah online and also read the Arabic & Urdu text including translation. Download Surah Al-A'la MP3 by clicking on the link to share via mobile phone, whatsApp or Facebook etc.
Surah Al-A'la In ArabicSurah Al-A'la English Translation

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

﴿۱﴾ (اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو

﴿۲﴾ جس نے (انسان کو) بنایا پھر( اس کے اعضاء کو) درست کیا

﴿۳﴾ اور جس نے( اس کا)اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا

﴿۴﴾ اور جس نے چارہ اگایا

﴿۵﴾ پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا

﴿۶﴾ ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے

﴿۷﴾ مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی

﴿۸﴾ ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے

﴿۹﴾ سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع( ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو

﴿۱۰﴾ جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا

﴿۱۱﴾ اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا

﴿۱۲﴾ جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا

﴿۱۳﴾ پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا

﴿۱۴﴾ بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا

﴿۱۵﴾ اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا

﴿۱۶﴾ مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو

﴿۱۷﴾ حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے

﴿۱۸﴾ یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے

﴿۱۹﴾ (یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں