Surah Al-Balad سورة البلد Audio Tilawat in Arabic with Urdu Translation

Audio Recitation of Surah Al-Balad سورة البلد in Arabic with Urdu translation by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais, Surah Al-Balad surah number is 1, and its called Makki Surah of Quran Majeed. You can listen the beautiful Tilawat of this Surah online and also read the Arabic & Urdu text including translation. Download Surah Al-Balad MP3 by clicking on the link to share via mobile phone, whatsApp or Facebook etc.
Surah Al-Balad In ArabicSurah Al-Balad English Translation

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

﴿۱﴾ ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم

﴿۲﴾ اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو

﴿۳﴾ اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم

﴿۴﴾ کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے

﴿۵﴾ کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا

﴿۶﴾ کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا

﴿۷﴾ کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں

﴿۸﴾ بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟

﴿۹﴾ اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)

﴿۱۰﴾ (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے

﴿۱۱﴾ مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا

﴿۱۲﴾ اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟

﴿۱۳﴾ کسی (کی) گردن کا چھڑانا

﴿۱۴﴾ یا بھوک کے دن کھانا کھلانا

﴿۱۵﴾ یتیم رشتہ دار کو

﴿۱۶﴾ یا فقیر خاکسار کو

﴿۱۷﴾ پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے

﴿۱۸﴾ یہی لوگ صاحب سعادت ہیں

﴿۱۹﴾ اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں

﴿۲۰﴾ یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے