Surah Al-Bayyinah سورة البينة Audio Tilawat in Arabic with Urdu Translation

Audio Recitation of Surah Al-Bayyinah سورة البينة in Arabic with Urdu translation by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais, Surah Al-Bayyinah surah number is 1, and its called Makki Surah of Quran Majeed. You can listen the beautiful Tilawat of this Surah online and also read the Arabic & Urdu text including translation. Download Surah Al-Bayyinah MP3 by clicking on the link to share via mobile phone, whatsApp or Facebook etc.
Surah Al-Bayyinah In ArabicSurah Al-Bayyinah English Translation

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

﴿۱﴾ جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ (کفر سے) باز رہنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس کھلی دلیل (نہ) آتی

﴿۲﴾ (یعنی) خدا کے پیغمبر جو پاک اوراق پڑھتے ہیں

﴿۳﴾ جن میں( مستحکم) آیتیں لکھی ہوئی ہیں

﴿۴﴾ اور اہل کتاب جو متفرق (و مختلف) ہوئے ہیں تو دلیل واضح آنے کے بعد( ہوئے ہیں)

﴿۵﴾ اور ان کو حکم تو یہی ہوا تھا کہ اخلاص عمل کے ساتھ خدا کی عبادت کریں (اور) یکسو ہو کراورنماز پڑھیں اور زکوٰة دیں اور یہی سچا دین ہے

﴿۶﴾ جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ لوگ سب مخلوق سے بدتر ہیں

﴿۷﴾ (اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ تمام خلقت سے بہتر ہیں

﴿۸﴾ ان کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ابدالاباد ان میں رہیں گے۔ خدا ان سے خوش اور وہ اس سے خوش۔ یہ (صلہ) اس کے لیے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا رہا