Surah Al-Infitar سورة الإنفطار Audio Tilawat in Arabic with Urdu Translation

Audio Recitation of Surah Al-Infitar سورة الإنفطار in Arabic with Urdu translation by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais, Surah Al-Infitar surah number is 1, and its called Makki Surah of Quran Majeed. You can listen the beautiful Tilawat of this Surah online and also read the Arabic & Urdu text including translation. Download Surah Al-Infitar MP3 by clicking on the link to share via mobile phone, whatsApp or Facebook etc.
Surah Al-Infitar In ArabicSurah Al-Infitar English Translation

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

﴿۱﴾ جب آسمان پھٹ جائے گا

﴿۲﴾ اور جب تارے جھڑ پڑیں گے

﴿۳﴾ اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے

﴿۴﴾ اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی

﴿۵﴾ تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا

﴿۶﴾ اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا

﴿۷﴾ (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا

﴿۸﴾ اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا

﴿۹﴾ مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو

﴿۱۰﴾ حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں

﴿۱۱﴾ عالی قدر( تمہاری باتوں کے) لکھنے والے

﴿۱۲﴾ جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں

﴿۱۳﴾ بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔

﴿۱۴﴾ اور بدکردار دوزخ میں

﴿۱۵﴾ (یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے

﴿۱۶﴾ اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے

﴿۱۷﴾ اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟

﴿۱۸﴾ پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟

﴿۱۹﴾ جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا