Open Menu

Read Surah Muzammil with Urdu Translation, Listen Audio, Download Surah Muzammil MP3

Listen to Surah Muzammil with Urdu translation in the soulful voice of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim. You can also read Surah Muzammil with Urdu translation on this page. Surah Muzammil is the 73rd Surah in the Holy Quran and is a Makki Surah. You can also download Surah Muzammil MP3 with Urdu translation by clicking the download button below or share it on social media by clicking the social media icons.

Surah Muzammil Audio and Text with Urdu Translation

Surah Muzammil is the 73rd Surah of the Holy Quran. It is a Makki Surah. There are 20 Ayat in Surah Muzammil. It is in the 29 Para of the Holy Quran. You can listen to Surah Muzammil in the soulful voice of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim at UrduPoint. Surah Muzammil with Urdu translation is also given below for you to read it online.

  • Para / Chapter 29
  • Surah No 73
  • Surah Name Surah Al-Muzzammil - The Enshrouded One
  • Surah Name Arabic سورة المزمل
  • Total Ayat 20
  • Classification Meccan - Makki Surah

Download Surah Muzammil MP3 with Urdu Translation

Click the download button below to download Surah Muzammil MP3 with Urdu translation in the soulful voice of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim.

Surah Muzammil ArabicSurah Muzammil English Translation

Read Surah Muzammil with Urdu Translation

Read Surah Muzammil with Urdu translation below to understand Surah Muzammil meaning in your language and seek blessings from Allah Almighty.

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

يٰۤاَيُّهَا الۡمُزَّمِّلُۙ‏ ﴿۱﴾

اے (محمدﷺ) جو کپڑے میں لپٹ رہے ہو ﴿۱﴾

قُمِ الَّيۡلَ اِلَّا قَلِيۡلاًۙ‏ ﴿۲﴾

رات کو قیام کیا کرو مگر تھوڑی سی رات ﴿۲﴾

نِّصۡفَهٗۤ اَوِ انْقُصۡ مِنۡهُ قَلِيۡلاًۙ‏ ﴿۳﴾

(قیام) آدھی رات (کیا کرو) ﴿۳﴾

اَوۡ زِدۡ عَلَيۡهِ وَرَتِّلِ الۡقُرۡاٰنَ تَرۡتِيۡلاًؕ‏ ﴿۴﴾

یا اس سے کچھ کم یا کچھ زیادہ اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو ﴿۴﴾

اِنَّا سَنُلۡقِىۡ عَلَيۡكَ قَوۡلاً ثَقِيۡلاً‏ ﴿۵﴾

ہم عنقریب تم پر ایک بھاری فرمان نازل کریں گے ﴿۵﴾

اِنَّ نَاشِئَةَ الَّيۡلِ هِىَ اَشَدُّ وَطۡـأً وَّاَقۡوَمُ قِيۡلاًؕ‏ ﴿۶﴾

کچھ شک نہیں کہ رات کا اٹھنا (نفس بہیمی) کو سخت پامال کرتا ہے اور اس وقت ذکر بھی خوب درست ہوتا ہے ﴿۶﴾

اِنَّ لَـكَ فِىۡ النَّهَارِ سَبۡحًا طَوِيۡلاًؕ‏ ﴿۷﴾

دن کے وقت تو تمہیں اور بہت سے شغل ہوتے ہیں ﴿۷﴾

وَاذۡكُرِ اسۡمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلۡ اِلَيۡهِ تَبۡتِيۡلاًؕ‏ ﴿۸﴾

تو اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرو اور ہر طرف سے بےتعلق ہو کر اسی کی طرف متوجہ ہوجاؤ ﴿۸﴾

رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَالۡمَغۡرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذۡهُ وَكِيۡلاً‏ ﴿۹﴾

مشرق اور مغرب کا مالک (ہے اور) اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو اسی کو اپنا کارساز بناؤ ﴿۹﴾

وَاصۡبِرۡ عَلٰى مَا يَقُوۡلُوۡنَ وَاهۡجُرۡهُمۡ هَجۡرًا جَمِيۡلاً‏ ﴿۱۰﴾

اور جو جو (دل آزار) باتیں یہ لوگ کہتے ہیں ان کو سہتے رہو اور اچھے طریق سے ان سے کنارہ کش رہو ﴿۱۰﴾

وَذَرۡنِىۡ وَالۡمُكَذِّبِيۡنَ اُولِىۡ النَّعۡمَةِ وَمَهِّلۡهُمۡ قَلِيۡلاً‏ ﴿۱۱﴾

اور مجھے ان جھٹلانے والوں سے جو دولتمند ہیں سمجھ لینے دو اور ان کو تھوڑی سی مہلت دے دو ﴿۱۱﴾

اِنَّ لَدَيۡنَاۤ اَنۡكَالاً وَّجَحِيۡمًاۙ‏ ﴿۱۲﴾

کچھ شک نہیں کہ ہمارے پاس بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی ہوئی آگ ہے ﴿۱۲﴾

وَّطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّعَذَابًا اَلِيۡمًا‏ ﴿۱۳﴾

اور گلوگیر کھانا ہے اور درد دینے والا عذاب (بھی) ہے ﴿۱۳﴾

يَوۡمَ تَرۡجُفُ الۡاَرۡضُ وَالۡجِبَالُ وَكَانَتِ الۡجِبَالُ كَثِيۡبًا مَّهِيۡلاً‏ ﴿۱۴﴾

جس دن زمین اور پہاڑ کانپنے لگیں اور پہاڑ ایسے بھر بھرے (گویا) ریت کے ٹیلے ہوجائیں ﴿۱۴﴾

اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ رَسُوۡلاً   ۙ شَاهِدًا عَلَيۡكُمۡ كَمَاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ رَسُوۡلاًؕ‏ ﴿۱۵﴾

(اے اہل مکہ) جس طرح ہم نے فرعون کے پاس (موسیٰ کو) پیغمبر (بنا کر) بھیجا تھا (اسی طرح) تمہارے پاس بھی (محمدﷺ) رسول بھیجے ہیں جو تمہارے مقابلے میں گواہ ہوں گے ﴿۱۵﴾

فَعَصٰى فِرۡعَوۡنُ الرَّسُوۡلَ فَاَخَذۡنٰهُ اَخۡذًا وَّبِيۡلاً‏ ﴿۱۶﴾

سو فرعون نے (ہمارے) پیغمبر کا کہا نہ مانا تو ہم نے اس کو بڑے وبال میں پکڑ لیا ﴿۱۶﴾

فَكَيۡفَ تَتَّقُوۡنَ اِنۡ كَفَرۡتُمۡ يَوۡمًا يَّجۡعَلُ الۡوِلۡدَانَ شِيۡبَا ۖ‏ ﴿۱۷﴾

اگر تم بھی (ان پیغمبروں کو) نہ مانو گے تو اس دن سے کیونکر بچو گے جو بچّوں کو بوڑھا کر دے گا ﴿۱۷﴾

اۨلسَّمَآءُ مُنۡفَطِرٌۢ بِهٖ‌ؕ كَانَ وَعۡدُهٗ مَفۡعُوۡلاً‏ ﴿۱۸﴾

(اور) جس سے آسمان پھٹ جائے گا۔ یہ اس کا وعدہ (پورا) ہو کر رہے گا ﴿۱۸﴾

اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ   ‌ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلاً‏ ﴿۱۹﴾

یہ (قرآن) تو نصیحت ہے۔ سو جو چاہے اپنے پروردگار تک (پہنچنے کا) رستہ اختیار کرلے ﴿۱۹﴾

اِنَّ رَبَّكَ يَعۡلَمُ اَنَّكَ تَقُوۡمُ اَدۡنٰى مِنۡ ثُلُثَىِ الَّيۡلِ وَ نِصۡفَهٗ وَثُلُثَهٗ وَطَآٮِٕفَةٌ مِّنَ الَّذِيۡنَ مَعَكَ‌ؕ وَاللّٰهُ يُقَدِّرُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ‌ؕ عَلِمَ اَنۡ لَّنۡ تُحۡصُوۡهُ فَتَابَ عَلَيۡكُمۡ‌ فَاقۡرَءُوۡا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الۡقُرۡاٰنِ‌ؕ عَلِمَ اَنۡ سَيَكُوۡنُ مِنۡكُمۡ مَّرۡضٰى‌ۙ وَاٰخَرُوۡنَ يَضۡرِبُوۡنَ فِىۡ الۡاَرۡضِ يَبۡتَغُوۡنَ مِنۡ فَضۡلِ اللّٰهِ‌ۙ وَاٰخَرُوۡنَ يُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ  ۖ فَاقۡرَءُوۡا مَا تَيَسَّرَ مِنۡهُ‌ۙ وَاَقِيۡمُوۡا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَقۡرِضُوۡا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا‌ؕ وَمَا تُقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِكُمۡ مِّنۡ خَيۡرٍ تَجِدُوۡهُ عِنۡدَ اللّٰهِ هُوَ خَيۡرًا وَّاَعۡظَمَ اَجۡرًا‌ؕ وَاسۡتَغۡفِرُوۡا اللّٰهَ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏ ﴿۲۰﴾

تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی۔ پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض خدا کے فضل (یعنی معاش) کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو۔ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور خدا کو نیک (اور خلوص نیت سے) قرض دیتے رہو۔ اور جو عمل نیک تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے میں بزرگ تر پاؤ گے۔ اور خدا سے بخشش مانگتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے ﴿۲۰﴾

Share Surah Muzammil MP3 with Urdu Translation

Click your desired social media icon below to share Surah Muzammil MP3 with Urdu translation in the soulful voice of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim directly on your social media accounts.