Aaqa Aur Noker - Article No. 1992
آقا اور نوکر - تحریر نمبر 1992
میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے تم جیسا عقل مند نوکر ملا ہے
منگل 15 جون 2021
کسی زمانے میں چین میں ایک امیر احمق آدمی رہتا تھا۔اس کا نام پنگ سن تھا۔اس کا ایک نوکر پوشیح تھا۔وہ اپنے آقا سے بھی زیادہ بے وقوفی کی حرکتیں کرتا تھا۔ایک دن پنگ سن نے سوچا کہ دریا کے کنارے چہل قدمی کریں۔اس نے اپنے جوتے پہنے خیال نہیں کیا کہ ایک جوتے کا نلا موٹا ہے اور ایک کا پتلا۔وہی جوتے پہن کر ٹہلنے لگا۔پیچھے پیچھے اس کا نوکر بھی تھا۔تھوڑی دیر چلنے کے بعد پنگ سن کو محسوس ہوا کہ چلنے میں دقت پیش آرہی ہے۔ایک پیر دوسرے کے مقابلے میں نیچے چلا جاتا تھا۔نوکر سے کہا:”میرے پیر میں شاید کچھ تکلیف ہے۔“
نوکر نے جواب دیا:”شاید بارش سے سڑک پر گڑھے پڑ گئے ہیں۔“
ایک آدمی اُدھر سے گزر رہا تھا۔
(جاری ہے)
اس نے ان کی بات سنی اور کہا:”جناب!سڑک بالکل برابر اور چکنی ہے۔
بارش بھی عرصے سے یہاں نہیں ہوئی۔“”پھر میرے پیر کیوں اوپر نیچے جا رہے ہیں؟“ پنگ سن نے پوچھا۔
اجنبی نے کہا:”جناب !آپ ایک موٹے تلے کا اور ایک پتلے تلے کا جوتا پہنے ہوئے ہیں۔اس کی وجہ سے آپ کو چلنے میں تکلیف ہو رہی ہے۔اگر آپ کے دونوں جوتوں کے تلے برابر ہوں تو چلنا کچھ دشوار نہیں ہو گا اور آپ کو ٹہلنے میں لطف آئے گا۔“
پنگ سن نے جوتوں کی طرف دیکھا اور یقین ہو گیا کہ آدمی ٹھیک کہہ رہا ہے۔اس نے اپنے نوکر سے کہا:”گھر جاؤ اور میرے لئے جوتوں کا دوسرا جوڑا لے آؤ۔“
نوکر گھر پہنچا۔اس نے دوسرا جوڑا دیکھا تو وہ ایک جیسا نہیں تھا۔ایک کا نلا موٹا تو دوسرا نلا پتلا تھا۔اس نے سوچا یہ تو ویسے ہی جوتے ہیں جیسے اس کا آقا پہنے ہوئے ہیں اور جن کی وجہ سے ان کو تکلیف پہنچ رہی ہے تو پھر ان جوتوں کو لے جانے کا کیا فائدہ۔وہ خالی ہاتھ واپس آگیا۔
پنگ سن نے اسے دیکھا تو پوچھا:”میرے دوسرے جوتے کہاں ہیں؟“
نوکر نے جواب دیا:”میرے آقا!آپ نے جوتے لانے کا کہا تھا۔میں نے ان جوتوں کو غور سے دیکھا تو پتا چلا وہ بھی بالکل ایسا ہی جوڑا ہے۔ایک کا نلا پتلا اور ایک کا موٹا ہے۔اس لئے میں نہیں لایا۔“
”میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے تم جیسا عقل مند نوکر ملا ہے۔آج شاید قسمت میں تکلیف ہی لکھی تھی۔“پنگ سن نے کہا اور انہی جوتوں کے ساتھ چہل قدمی کرتے رہے۔
Browse More Funny Stories
اونٹ
Oont
پانچ چینی بھائیوں کی کہانی
5 Cheeni Bhaiyyon Ki Kahani
ڈاکٹر بوجھ بجھکر
Doctor Boojh Bujhakarr
نوکری کرالو
Naukari Karalo
ٹھگ لُٹ گیا
Thug Lut Gaya
بطخ کے انڈے
Batakh K Anday
Urdu Jokes
دو احمق
Do ahmaq
ٹیچر آدمی سے
Teacher aadmi sai
شرابی
Sharabi
آگ
Aag
رک جاؤ
Ruk Jao
شادی شدہ
shadi shuda
Urdu Paheliyan
ایک استاد ایسا کہلائے
ek ustad aisa kehlaye
رکھی تھی وہ چپ چاپ کیسی
rakhi thi wo chup chaap kaise
کبھی اٹھایا کبھی بٹھایا
kabhi uthaya kabhi bithaya
تیز یا ہلکی چال دکھا کر
tez ya halki chaal dikha kar
سورج کے جانے پر تین
sooraj ke jane per teen
جو بھی اس پر آنکھ جمائے
jo bhi us par aankh jamaye