Bewakoof Gadha - Article No. 1087

Bewakoof Gadha

بیوقوف گدھا - تحریر نمبر 1087

ایک دن گدھے نے کھڑکی میں منہ ڈال کر مالک کے کمرے میں جھانکا تو دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کتا مزے سے کھاناکھارہا تھا اور مالک پاس بیٹھا اسے چمکا رہا تھا گدھا اسے دیکھ کر جل گیا اور دل میں کہنے لگا آخر میرا مالک اس کتے کو اتنا پیار کیوں کرتا ہے

بدھ 28 فروری 2018

فاطمہ ساجد
ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ ایک آدمی کے پاس ایک خوبصورت کتا تھا اُس کتے سے بہت پیار کرتا تھا وہ اسے اپنے پاس بٹھا کر کھانا کھلاتا کتا بھی ہر وقت اسکے پیچھے پیچھے دم ہلاتا پھرتا اور جہاں وہ جاتا ساتھ ہو لیتا آدمی کے پاس ایک گدھا بھی تھا جو دن بھر بوجھ اُٹھاتا اور رات کو اکیلا جگہ پر پڑارہتا ایک دن گدھے نے کھڑکی میں منہ ڈال کر مالک کے کمرے میں جھانکا تو دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کتا مزے سے کھاناکھارہا تھا اور مالک پاس بیٹھا اسے چمکا رہا تھا گدھا اسے دیکھ کر جل گیا اور دل میں کہنے لگا آخر میرا مالک اس کتے کو اتنا پیار کیوں کرتا ہے میں دن بھر سخت محنت کرتا ہوں اور کتاصرف دم ہلاتا ادھر اُدھر اُچھلتا کودتا ہے اس نے سوچا کہ اگر میں بھی کتے کی طرح اُچھلنے کودنے اور دم ہلانے لگوں تو مالک مجھے بھی اسی طرح پیار کرے گا؟یہ خیال کرکے گدھا ڈھینچوں ڈھینچوں کرتا اور دم ہلاتا جھٹ مالک کے کمرے میں گھس گیا اس نے آسمان کی طرف منہ اُٹھایا دانت نکالے اور ایسی تیزی سے دم ہلائی کہ شیشے اور کانچ کے برتن میز پر سے اور الماری سے گر کر ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے پھر اس نے اُچھل کر اگلے پاﺅں مالک کی گود میں رکھ دئیے مالک گدھے کی اس احمقانہ حرکت سے حیران و پریشان ہوگیا اور خیال کیا کہ گدھا پاگل ہوگیا ہے زور زور سے چلانے لگا شوروغل کی آواز سے قریب کے ہمسائے بھاگے آئے اور گدھے کی حرکات اور چیخ و پکار سن کر ان کو بھی یقین ہوگیا کہ گدھا پاگل ہوگیا ہے انہوں نے گدھے کو مار مار کر گھر سے نکال دیا بے چارہ گدھا اِس سب کے لیے تیار نہیں تھا اور دل میں کہنے لگا جو کتا کرتا ہے وہی میں نے بھی کیا مگر وہ اسے پیار کرتا ہے اور مجھے مارے یہ کہاں کا انصاف ہے؟

Browse More Funny Stories