Chuhe Ki Chori - Article No. 2414
چوہے کی چوری - تحریر نمبر 2414
آپ کے کمرے میں ایک چوہے کا آنا جانا ہے لہٰذا ایک بلی بھی پال لیں
منگل 13 دسمبر 2022
مرزا انور بڑے سرکاری افسر تھے،لیکن نیکی کے کاموں میں حصہ لینا اور سخاوت ان کی خصوصیت تھی۔ایک دن وہ گھر والوں کے ساتھ شادی کی تقریب میں شریک تھے۔شادی ہال میں ان کی بیوی کو یاد آیا کہ وہ تو جلدی جلدی میں سونے کا ہار سنگھار میز پر ہی بھول آئی ہیں۔انھوں نے فوراً مرزا صاحب سے کہا تو انھوں نے بے فکری کے انداز میں جواب دیا۔سارے کمروں کو اپنے ہاتھ سے بند کرکے آیا ہوں اور بڑے گیٹ پر چوکیدار موجود ہے۔بے فکر ہو جاؤ،تمہارا ہار میز پر ہی ہو گا۔وہاں سے کہیں نہیں جائے گا۔شادی کی تقریب کے بعد جب گھر پہنچے تو سنگھار میز پر ہار موجود نہیں تھا۔یہ دیکھ کر دونوں پریشان ہو گئے اور سارا کمرہ چھان مارا،لیکن ہار نہیں ملا۔
(جاری ہے)
چوکیدار سے معلوم کیا کہ ہمارے بعد کوئی آیا تو نہیں تھا۔
انور صاحب کو چوکیدار پر پورا بھروسا تھا،کیونکہ یہ ان کا پرانا ملازم تھا۔
کچھ سوچ کر علاقے کے تھانے دار کو اطلاع دے دی گئی۔رات آدھی سے زیادہ گزر چکی تھی۔پولیس کی گاڑی سائرن بجاتی کچھ دیر میں پہنچ گئی۔مرزا انور نے سارا ماجرا پولیس کے سامنے بیان کر دیا۔انھوں نے جائے وقوع کی اچھی طرح چھان بین کی،لیکن ان کو کوئی بھی ثبوت نہیں ملا۔لہٰذا پولیس افسر مرزا صاحب کو آرام کا مشورہ دے کر صبح آنے کا کہہ کر چلے گئے۔ان کی بیگم کی آنکھوں سے نیند اُڑ گئی،لیکن انور صاحب بے فکری کی نیند سو گئے اور کافی دن نکل آنے پر ان کی آنکھ کھلی تو کچھ دیر بعد چوکیدار نے آ کر اطلاع دی کہ پولیس والے آئے ہیں۔یہ سن کر انھوں نے کہا:”انھیں بیٹھک میں بٹھاؤ،میں ابھی آتا ہوں۔“
مرزا انور تیار ہو کر بیٹھک میں آئے تو پولیس افسر نے کہا:”محکمہ سراغ رسانی کے ایک اہلکار میرے ساتھ ہیں۔یہ ایک بار کمرے کا معائنہ کرنا چاہتے ہیں۔مرزا انور نے کہا:”ہاں ہاں،ضرور۔ایک بار پھر چیک کر لیجیے۔“
سراغ رساں نے باریک بینی سے کمرے کا معائنہ کرنا شروع کیا۔سنگھار میز کو غور سے دیکھا۔وہ گھٹنوں کے بل چلتا ہوا مسہری کے نیچے گھس گیا۔ایک بار وہ زور سے مسہری سے ٹکرا بھی گیا تھا۔
تھوڑی دیر بعد اس نے مسہری کے نیچے سے چلاتے ہوئے کہا”کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔“
اہلکار جب باہر نکلا تو اس کے ہاتھ میں سونے کا ہار تھا۔مرزا انور سونے کے ہار کو دیکھ کر چونکے اور جلدی سے بولے:”یہ․․․․یہ ہار آپ کو کہاں سے ملا؟“
سراغ رساں نے جواب دیا:”ظاہر ہے مسہری کے نیچے سے۔“
وہ بولے:”مگر وہاں گیا کیسے؟“
آپ کے کمرے میں ایک چوہے کا آنا جانا ہے لہٰذا ایک بلی بھی پال لیں۔سراغ رساں نے مسکرا کر جواب دیا۔
مرزا انور اور پولیس افسر اس کا منہ تکنے لگے۔
Browse More Funny Stories
ملا نصیر الدین کے کار نامے
Mulla Nasreddin K Karnamay
چوہے نے کیا بس کا سفر
Chuhe Ne Kiya Bus Ka Safar
خزانہ کہاں گیا
Khazana Kahan Giya
زندہ بھوت
Zinda Bhoot
قصہ جرمنی کے ایک جیل خانے کا
Qissa Germany Ke Aik Jail Khane Ka
سناؤں تمہیں بات
Sunaoun Tumhain Baat
Urdu Jokes
بیٹا باپ سے
Beta baap se
سپیشلسٹ ڈاکڑ
Specialist Doctor
گاجریں
gajaren
بات
Baat
آہستہ آہستہ
Ahista Ahista
بے وقوف انسان
Bewakoof Insan
Urdu Paheliyan
جال کے اوپر چڑیا آئے
jaal ke opar chirya aye
لوگوں نے کیا بات گھڑی
logo ne kya baat ghari
لکڑی کی ڈبیہ جب ہاتھ آئی
lakdi ki dibiya jab hath ai
بیٹی جا پہنچے بازار
beti ja punche bazar
اک شے جب بھی ہاتھ میں آئے
ek shay jab bhi hath me aye
تن کی لمبی سر کی چھوٹی
tun ki lambi sar ki choti