Aik Admi - Joke No. 883

ایک آدمی - لطیفہ نمبر 883

ایک دفعہ ایک آدمی کے ہاں چور پکڑا گیا وہ آدمی اس کو پکڑ کر تھانے لے چلا۔ راستہ میں چور نے اس آدمی سے کہا۔ ”میرا جوتا آپ کے یہاں رہ گیا ہے آپ یہیں ٹھہرے میں ابھی لے کر آتا ہوں۔“ اس آدمی نے چور کو جانے کی اجازت دے دی اور خود وہاں چور کا انتظار کرنے لگا۔ لیکن چور تو رفو چکر ہو گیا تھا۔ دو ماہ بعد اس آدمی کے یہاں پھر چوری ہوئی اتفاق سے وہی چور پھڑ پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

چنانچہ اس کو پکڑ کر وہ آدمی تھانے لے چلا۔ راستہ میں چور نے اس آدمی کو کہا۔ ”حضور! آپ کے یہاں میری قمیض رہ گئی ہے آپ یہیں ٹھہرےئے میں ابھی لے کر آیا۔“ چور کی بات سن کر اس آدمی نے کہا۔” بڑے چالاک بنتے ہو۔ گزشتہ دفعہ تم نے مجھے دھوکہ دیا تھا آج تو میں تم کو جیل کی ہوا ضرور کھلاوٴں گا ۔ اب تم یہیں ٹہرو میں خود جا کر تمہاری قمیض لاتا ہوں“

Urdu Jokes