Aik Bussiness Man

ایک بزنس مین

کراچی کے ایک بزنس مین کے ہاں ایک امریکی مہمان آٹھہرا۔ بزنس مین اگلے دن اسے سیر کروانے کے لئے لے گیا۔ شارع فیصل پر ایک عمارت دیکھ کر امریکی نے پوچھا کہ یہ کون سی عمارت ہے؟ بزنس مین نے فخر سے کہا کہ سی بریز‘ بیس منزلہ ہے۔ امریکی بولا کہ معمولی بات ہے‘ ایسی عمارتیں امریکہ میں بیس دن میں بن جاتی ہیں… آگے آ کر امریکی نے ایک اور عمارت کے متعلق پوچھا۔ بزنس مین نے بتایا کہ کاشف سنٹر ہے‘ بیس منزلہ ہے یہ … امریکی نے پھر کہا کہ ایسی عمارتیں امریکہ میں پندرہ دنوں میں بنتی ہیں…گاڑی آئی آئی چندریگر روڈ پر پہنچی تو امریکی نے چوبیس منزلہ عمارت ”حبیب بنک پلازہ“ کی طرف اشارہ کیا اور پوچھا کہ یہ کون سی عمارت ہے؟ بزنس مین نے جو پہلے ہی جلا بھنا تھا‘ آنکھیں سیکڑتے ہوئے عمارت کی طرف دیکھا اور الجھ آمیز لہجے میں کہا۔ ”معلوم نہیں … صبح تک یہاں نہیں تھی…“

Your Thoughts and Comments