Aik Durzi

ایک درزی

ایک درزی اپنے گاہکوں کو لطیفے سنایا کرتا تھا۔ جب اس کا گاہک لطیفہ سن کر لوٹ پوٹ ہو جاتا تو درزی تیزی سے کپڑا کاٹ کر چھپا دیتا‘ ایک دن ایک گاہک آیا درزی نے اسے لطیفہ سنایا اور چالاکی سے کچھ کپڑا بچا لیا۔ گاہک بولا:”جناب! ایک اور لطیفہ سنائیں“۔ درزی نے پھر ایک اور لطیفہ سنایا اور پھر کچھ کپڑا بچا لیا۔ اب وہ گاہک پھر بولا: ایک لطیفہ اور سنا دیں“۔ درزی بولا:”محترم! میں لطیفہ تو سنادوں گا‘ مگر آپ کی قمیض چھوٹی ہو جائے گی“۔

Your Thoughts and Comments