Aik Irish - Joke No. 761

ایک آئرش - لطیفہ نمبر 761

ایک آئرش فلم دیک کر ہال سے باہر آ رہا تھا کہ پولیس کانسٹیبل نے اسے پکڑ لیا۔ پوچھ گچھ کا آغاز ہوا۔ ”اچھا ڈان اور یلی! آخر ہم نے تمہیں پکڑ ہی لیا۔“ آئرش قہقہے لگانے لگا۔ پولیس نے اسے پانچ دن اور رات سونے نہ دیا‘ آئرش ہنستا ہی رہا۔ ایک ماہ تک اسے صرف چند گھونٹ پانی اور چند لقمے کھانے کے سوا کچھ نہ ملا لیکن وہ ہنستا رہا۔ دہ ماہ تک قید تنہائی میں رکھا۔

(جاری ہے)

اس کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی دھمکی بھی دی۔ پندرہ دن تک آنکھ نہ جھپکنے دی۔ کم از کم چھ ماہ کی سخت سے سخت سزائیں اس پر آزمانے کے بعد ناکام ہونے پر ایک روز پولیس آفسر نے کہا۔ ”ڈان اور یلی! اتنی سزائیں جھلینے کے بعد تم ہنس رہے ہو“ اس نے کہا۔ مجھے تم لوگوں کی حماقت پر ہنسی آ رہی ہے ہماری حماقت؟ ہاں تمہاری حماقت! آئرش نے جواب دیا۔”میرا نام ڈان اور یلی نہیں ہے اپنی حماقت سے تم نے ایک غلط شخص کو پکڑ رکھا ہے۔“

Urdu Jokes