Aik Khatoon

ایک خاتون

ایک خاتون اپنے شوہر کی کار لے کر بازار خریداری کرنے گئی۔ واپس آ کر اس نے جب کار پورچ میں کھڑی کی تو اس نے دیکھا کہ کار کے شیشے اور ہیڈ لائٹس گندی ہیں۔ اس نے کپڑے سے گردوغبار جھاڑ دی اور گھر چلی آئی۔ جب گھر میں داخل ہوئی تو آواز بلند شوہر کو مخاطب کیا۔ ”جو عورت آپ کو سب سے زیادہ چاہتی ہے اس نے ابھی ابھی آپ کی کار کے شیشے اور ہیڈ لائٹس صاف کی ہیں۔“ شوہر نے نظر اٹھا کر بیوی کی جانب دیکھا ارو بڑے اشتیاق بھرے لہجے میں پوچھا۔ ”کیا امی آئی ہیں؟“

Your Thoughts and Comments