Aik Molana Ne - Joke No. 1111

ایک مولانا نے - لطیفہ نمبر 1111

ایک مولانا نے ایصال ثواب کی خاطر مسجد کے بیرونی دروازے پر یہ تحریر لکھ کر ٹانگ دیا۔ ”میرا پیارا بھائی احمد آج صبح اس جہاں فانی سے جنت الفردوس کی جانب کوچ کر گیا۔ دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ مغفرت فرماتے ہوئے اسے اعلیٰ و عمدہ مقام عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

“ دوسرے دن جب وہ مولانا مسجد میں داخل ہونے لگے تو اس کی نگاہ بے ساختہ اپنی تحریر پر پڑی جہاں نیچے کسی نے مندرجہ ذیل فقرہ لکھ دیا تھا۔ ”ازجنت الفردوس! احمد صاحب ابھی تک نہیں پہنچے‘ ہمیں سخت تشویش ہے۔ اگر وہ بروقت نہ پہنچ سکے تو مجبوراً ان کا پورشن کرائے پر اٹھانا پڑے گا۔“

Urdu Jokes