Aik Sahib Gwale Se - Joke No. 1022

ایک صاحب گوالے سے - لطیفہ نمبر 1022

ایک صاحب گوالے سے تازہ دودھ لے کر گھر پہنچے۔ گھر پہنچ کر دودھ کسی دوسرے برتن میں منتقل کرنے لگے تو دودھ میں سے ایک مینڈک برآمد ہوا۔ وہ صاحب فوراً شکایت لئے گوالے کے ہاں گئے اور کہا۔

(جاری ہے)

”جناب! میں ابھی ابھی جو تازہ دودھ لے کر گیا تھا اس میں سے مینڈک نکلا ہے۔“ گوالے نے دفاعی انداز میں پوچھا۔ ”جناب نے کتنا دودھ لیا تھا۔“؟ وہ صاحب بولے ”آدھا کلو“ گوالے نے کہا۔ جناب! آدھا کلو میں سے مینڈک ہی نکلے گا اور کیا ہاتھی نکلتا؟“

Urdu Jokes