Aik Sahib Ne Apne Bete - Joke No. 1150

ایک صاحب نے اپنے بٹیے - لطیفہ نمبر 1150

ایک صاحب نے اپنے بٹیے کا ٹیسٹ لینا چاہا۔ فارسی کی کتاب الٹ پلٹ کرتے ہوئے وہ بیٹے سے بولے۔ ”بتاوٴ نمید انم کے معنی کیا ہوتے ہیں؟“ ”میں نہیں جانتا۔“ لڑکے نے جواب دیا۔ باپ کو بے حد غصہ آیا اور لگے بیٹے کو پیٹنے۔ مار مار کر اس کا بھر کس نکال دیا اور بولے۔ ”چلو میں تیرے استاد سے پوچھتا ہوں۔ اتنا عرصہ تمہیں کیا پڑھاتے رہے ہیں؟“ غصے کے عالم میں وہ صاحب استاد پر برس پڑے اور بولے۔ ”مفت کی تنخواہیں بٹورتے ہو اور یہاں آ کر اپنا اور بچوں کا مفت میں وقت ضائع کرتے ہو۔ میں تمہارے خلاف رپورٹ کرتا ہوں۔“ ماسٹر نے پوچھا۔ ”آخر ہوا کیا ہے؟“ ”میں نے فارسی کی کتاب سے صرف ایک لفظ پوچھا تھا اسے وہ بھی نہیں آیا۔“ ”کیا پوچھا تھا؟“ میں نے اس سے پوچھا تھا نمید انم کے معنی کیا ہوتے ہیں۔“ ماسٹر صاحب لڑکے کی طرف متوجہ ہو کر بولے۔ ”کیوں بھئی بتاوٴ نمید انم کے معنی کیا ہوتے ہیں؟“ ”میں نہیں جانتا۔“ لڑکے نے جواب دیا۔ ”ٹھیک ہی تو کہہ رہا ہے کہ میں نہیں جانتا۔“ تب ماسٹر صاحب نے انہیں بتایا کہ نمید انم کے معنی ہی میں نہیں جانتا ہوتے ہیں۔“

مزید لطیفے

ایک صاحب

Aik sahib

ایک صاحب اپنے

AIk sahib apne

آدمی اور اجنبی

Aadmi Aur Ajnabi

ایک مصور

aik musawir

بوڑھی عورت

Borhi Aurat

ساڑی

Sarhi

لان میں سبزیاں

Lawn Mein sabzian

ڈاکٹر

doctor

ایک سردار

aik sardar

ٹیکسی ڈرائیور

Taxi driver

بچہ دکاندار سے

bacha dukandar se

ارشد

Arshad

Your Thoughts and Comments