Aik Shakhs - Joke No. 916

ایک شخص - لطیفہ نمبر 916

ایک شخص نے لفٹ لینے کے لئے ایک کار کو اشارہ کیا۔ کار اس کے قریب آ کر آہستہ ہو گئی تو وہ جلدی سے اس میں بیٹھ گیا مگر یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ ڈرائیونگ سیٹ خالی ہے اور گاڑی خود بخود چل رہی ہے۔ وہ سہم گیا لیکن بیٹھا رہا۔

(جاری ہے)

کافی دیر کے بعد گاڑی ایک پٹرول پمپ پر رکی‘ پسینے میں ڈوبے ہوئے ایک شخص نے پٹرول بھروایااور ڈرائیونگ سیٹ پر آ کر بیٹھ گیا۔ کار میں بیٹھے ہوئے شخص نے اس سے کہا۔ ”آپ اس سیٹ پر نہیں تھے …کیا اس کا رکو جن چلا رہے تھے“ اس شخص نے جل کر جواب دیا۔ ”میں دو میل سے اس کار کو دھکا دیتا ہوا آ رہا ہوں اور آپ کہہ رہے ہیں کہ اسے جن چلا رہے تھے۔

Urdu Jokes