Aik Sikh - Joke No. 989

ایک سکھ - لطیفہ نمبر 989

ایک سکھ کے بیٹے نے کہیں سے سن لیا کہ ہر شخص کی زندگی میں ایسا راز ہوتا ہے جسے وہ ہر شخص سے چھپاتا ہے۔ اس نے اس کلیے کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ گھر گیا تو ماں سے کہنے لگا۔ ”بے بے! مجھے اس راز کا پتہ چل گیا ہے جسے تو ہر کسی سے چھپاتی پھرتی ہے۔“ ماں یہ سن کر گھبرا گئی اس نے بیٹے کو سوکا نوٹ دیا اور کہا۔ ”پتر! راز کو چھوڑ پیسے لے اور جا بازار سے اپنی کوئی چیز خرید کر لاوٴ۔
“ سکھ صاحبزادہ بہت خوش ہوا۔ تھوڑی دیر بعد اس کا باپ گھر آیا تو سیدھا اس کے پاس گیا اور کہا۔

(جاری ہے)

”باپو! مجھے اس راز کا پتہ چل گیا ہے جسے تو ساری دنیا سے چھپاتا پھرتا ہے۔“ باپ نے اسے پانچ سو روپے دےئے اور کہا۔ ”پیسے لو اور عیش کرو۔ خبردار! جو کسی سے کوئی بات کی۔“ سکھ پتر کی آنکھیں پھٹ گئی۔ اس نے سوچا کہ پیسے کمانے کا آسان فارمولا ہاتھ آیا ہے ہر کسی برآز مانا چاہئے۔ شام کو دودھ والا آیا تو بچے نے دروازے پرن جا کر کہا۔ ”چاچا مجھے اس راز کا پتہ چل گیا ہے جسے تو ہر کسی سے چھپاتا ہے۔“ یہ سن کر دودھ والے کے ہاتھ سے برتن گر گیا اور دودھ سارا بہہ گیا۔ وہ آنکھوں میں آنسو بھر کر بولا۔ ”پتر! اگر تمہیں یہ راز پتہ چل گیا ہے تو پھر آوٴ با پو کہہ کر ایک دفعہ میرے گلے لگ جاوٴ۔

Urdu Jokes