Alarm System - Joke No. 971

الارم سسٹم - لطیفہ نمبر 971

کراچی میں بیکنوں میں بڑھتی ہوئی‘ ڈکیتیوں کی روک تھام کے سلسلے میں ایک بینک میں الارم سسٹم لگایا گیا کیشےئر کے پاوٴں کے قریب فرش پر ایک بٹن نصب کیا گیا۔ جسے دبانے سے قریبی پولیس اسٹیشن میں الارم بج سکتا تھا۔ الارم لگے ابھی تین ہی دن ہوئے تھے کہ دو ڈاکو ٹی ٹی لئے بنک میں آن پہنچے۔ ایک نے گارڈ کو قابو کر لیا۔ دوسرے نے کیشےئر کو گن دکھا کر کیش کا مطابلہ کیا۔

(جاری ہے)

کیشےئر نے کیش تو دیا مگر قابو ساتھ ہی الارم کا بٹن بھی دبا دیا۔ چند سیکنڈ بعد اس کے قریب رکھے ہوئے فون کی گھنٹی بج اٹھی کیشےئر نے فون ریسیور کرنا چاہا تو ڈاکو نے گن دکھا کر اسے باز رکھا اور خود ہاتھ بڑھا کر ریسیور اٹھا لیا دوسری طرف سے آواز آئی۔ ”اوے میں تھانے سے بول رہا ہوں۔ ذرا دیکھ بھال کر بیٹھا کرو۔ تمہیں پتہ نہیں کہ تمہارا پاوٴں الارم کے بٹن پر رکھا ہے ہٹاو اسے۔ ادھر تھانے میں الارم بج رہا ہے بے وقوف کہیں کے“

Urdu Jokes