Bhikaari

بھکاری

بھکاری نے دروازے پر صدا لگائی ایک بچی باہر نکلی بھکاری نے اس سے کہا:”ایک روٹی کا سوال ہے بابا“۔ بچی بولی:”کیا میں تمھیں بابا نظر آ رہی ہوں“۔ بھکاری نے کہا:”اچھا بیٹا! ایک روٹی لا دو“۔ بچی نے کہا؛ ” کیا میں بیٹا نظر آ رہی ہوں“۔ بھکاری نے کہا:” اچھا بیٹی! ایک روٹی لا دو“۔ بچی نے کہا: ”میرا نام شبانہ ہے“۔ بھکاری نے کہا؛ اچھا شانہ! مجھے ایک روٹی لادو“۔ بچی نے جواب دیا:”جاوٴ بابا ! معاف کرو“۔

Your Thoughts and Comments