Departmental - Joke No. 770

ڈیپارٹمنٹل - لطیفہ نمبر 770

ایک نوجوان ایک مہنگے اور فیشن ایبل علاقے کے بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں داخل ہوا اور سیلز گرل سے بولا۔”یہ سلیپنگ گاوٴن لے جائیں چار ہزار روپے کا ہے۔“ سیلز گرل نے مشورہ دیا۔ ”نہیں نہیں“۔ یہ تو بہت مہنگا ہے نوجوان بولا۔“ تو پھر یہ میک اپ کٹ لے جائیں ‘ ڈھائی ہزار روپے کی ہے۔

(جاری ہے)

“ یہ بھی مہنگی ہے اس سے کم قیمت کی کوئی چیز دکھائیں۔ اچھا یہ پرفیوم لے جائیں سات سو روپے کا ہے۔ سیلز گرل بولی۔”یہ بھی میری گنجائش سے زیادہ ہے اس سے بھی سستی کوئی چیز دکھائیں۔ نوجوان نے فرمائش کی۔”تو پھر آپ ایسا کریں یہاں سے کوئی چیز خریدنے کی بجائے کونے والے موچی سے اپنی منگیتر کے جوتوں میں نئی ایڑیاں لگوا دیں۔“ سیلز گرل نے شیریں لہجے میں مشورہ دیا۔

Urdu Jokes