Gahak Aur Waiter - Joke No. 540

گاہک اور ویٹر - لطیفہ نمبر 540

ہوٹل میں گاہک نے ویٹر کو نخوت بھرے لہجے میں بلایا اور کہا:”فرائی انڈے لے کر آوٴ‘ زیادہ کچے ہوں نہ زیادہ پکے انہیں الٹے مت کرنا‘ گھی زیادہ ڈالنا‘ دونوں پر ذرا سا نمک ڈال دینا‘ کالی مرچ مت چھڑکنا‘ زردی سخت نہ ہونے دینا اور نیچے سے جلے ہوئے نہ ہوں“۔

(جاری ہے)

آڑرد سننے کے بعد ویٹر کھڑا رہا تو ان صاحب نے غصے سے کہا:”یہاں کھڑے کیا کر رہے ہو جاتے کیوں نہیں؟“۔ ویٹر نے پوچھا:”سر! انڈے کس مرغی کے ہونے چاہےئں“۔

Urdu Jokes