Mullah Nasser Aldeen - Joke No. 872

ملا نصیر الدین - لطیفہ نمبر 872

ملا نصیر الدین سے ایک دفعہ بادشاہ نے پوچھا۔ ”ملا صاحب! تم تیر چلانا جانتے ہو۔“ ملا نے کہا۔”کیوں نہیں۔“ بادشاہ نے تیر کمان منگایا اور ملا کو دیا۔ ملا نے تیر چلایا تو نشانے پر نہ لگا بولے۔

(جاری ہے)

”آپ کا میر شکاری اس طرح تیر چلاتا ہے“ دوسرا تیر چلایا تو وہ بھی خطا گیا گویا ہوئے۔ ”شہر کا گورنر اس طرح تیر چلاتا ہے۔“ تیسرا چلایا تو اتفاق سے نشانہ پر جا لگا۔ ملا صاحب سینہ ٹھونک کر بولے۔ ”ملایوں تیر چلاتا ہے۔“

Urdu Jokes